انتخابی کمیشن کے مطابق ،تشددکے اکاد کا واقعات کو چھوڑ کر پولنگ عام طور پر پُرامن رہی اور آخری رپورٹ ملنے تک 18کروڑ 85لاکھ 9ہزار 156ووٹرز میں 66 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
کچھ مقامات پر پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی ووٹرز قطار میں کھڑے تھے جس سے پولنگ کا فیصد بڑھ گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 69 اعشاریہ 45 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 69 اعشاریہ 43 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔
اوڈیشہ اسمبلی کی 42 سیٹوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے گئے۔
اس مرحلے میں مختلف ریاستوں سے پولنگ گاڑیاں کے پلٹنے اور نقصان پہنچنے کی خبریں آئیں۔
ریاست اتر پردیش، مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر اور مغربی بنگال میں گاڑیوں کے الٹنے کی خبریں آئیں۔
مغربی بنگال میں ووٹنگ کی شرح 74.57 فیصد رہی، جو 13 ریاستوں کی مجموعی ووٹنگ سے زیادہ رہی ۔ جب کہ جموں و کشمیر میں محض 11 فیصد رہی۔
تیسرے مرحلے میں ملک کے ممتاز رہنماؤں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ، جن میں وزیراعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا نام شامل ہے۔