نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.50 کروڑ سے زیادہ کووڈٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 50 لاکھ 97 ہزار 574 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 2119 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 37 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in India
یہ بھی پڑھیں: Coronavirus In India ملک میں کورونا کے 2141 نئے کیسز
یہ متاثرہ کیسز کا 0.06 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2582 لوگوں نے کووڈ سے نجات حاصل کی ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 40 لاکھ 84 ہزار 646 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک لاکھ 88 ہزار 220 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 96 لاکھ 27 ہزار 428 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی