نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 213.20 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے اتوار کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 13 کروڑ 20 لاکھ 43 ہزار 50 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6809 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55 ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے۔ Total vaccination in India
یہ بھی پڑھیں: Corona Vaccine Update India حالات کے معمول پر آنے کی وجہ سے کووڈ ویکسینیشن کی رفتار سست
یہ متاثرہ کیسز کا 0.12 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 8414 لوگوں کو کووڈ سے آزادی ملی۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 430 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.69 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 20 ہزار 820 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.71 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جاچکے ہیں۔
یو این آئی