ETV Bharat / state

ٹول کِٹ معاملہ: نکیتا اور شانتنو سائبرسیل کے دفتر میں موجود

ٹول کِٹ معاملہ میں دہلی پولیس کی سائبر سیل کے دفتر میں نکیتا جیکب اور شانتنو پوچھ گچھ کے لئے پہنچ گئی ہیں۔ دونوں کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہوئی ہے لیکن سائبر سیل نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔

نکیتا اور شانتنو
نکیتا اور شانتنو
author img

By

Published : Feb 22, 2021, 12:50 PM IST

ٹول کِٹ معاملہ میں دہلی پولیس کی سائبر سیل نے نکیتا جیکب اور شانتنو کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ دونوں کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہوئی ہے لیکن سائبر سیل نے انہیں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں سائبر سیل کے دفتر پہنچ گئی ہیں۔

نکیتا اور شانتنو
نکیتا اور شانتنو

واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے گزشتہ بدھ کے روز کسانوں کے احتجاج سے متعلق 'ٹول کِٹ' دستاویز کیس کے سلسلے میں نکیتا جیکب کی عبوری ضمانت کی عرضی منظور کر لی اور نکیتا کو تین ہفتوں کی راحت دی گئی۔

نکیتا جیکب کی وکیل سنجکتا ڈے نے بتایا کہ 'بامبے ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ وہ مسلسل تحقیقات میں تعاون کر رہی ہیں اور اگر دہلی پولیس انہیں سمن بھیجتی ہے تو وہ حاضر ہو جائیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس دوران (تین ہفتے) ہمیں دہلی کی عدالت سے باضابطہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے رجوع کرنا ہے۔'

عدالت نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں انہیں 25 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور شیوریٹی کے رقم کے عوض رہا کیا جائے گا۔

دہلی پولیس کے ذرائع نے کہا ہے کہ 'ٹول کِٹ' کیس میں جیکب کو اہم ذمہ داری ادا کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ 'ٹول کِٹ' معاملے میں دِشا روی اور شانتانو ملک بھی شک کے دائرے میں ہیں۔

دِشا روی کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا اور دہلی کی عدالت نے دِشا روی کو پانچ روز کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.