ETV Bharat / state

حکومت کا ایک سال میں سبھی ٹول پلازہ ختم کرنے کا منصوبہ - حکومت کا ایک سال میں سبھی ٹول پلازہ ختم کرنے کا منصوبہ

روڈ ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو ایوان زیریں لوک سبھا میں کہا کہ حکومت آئندہ ایک سال میں سبھی ٹول پلازوں کو ختم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

Toll booths to be removed, GPS-based toll collection within 1 year: Nitin Gadkari
حکومت کا ایک سال میں سبھی ٹول پلازہ ختم کرنے کا منصوبہ
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 10:50 PM IST

وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت آنے والے دنوں میں ٹکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو اتنا ہی ٹول ادا کرنا ہوگا جتنا وہ سڑک پر چلیں گے۔

بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے گڑھ مکتیشور کے قریب سڑک پر میونسپل حدود میں ٹول پلازہ رکھنے کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر نتن گڈکری نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ایسے بہت سارے ٹول پلازے تعمیر کئے گئے تھے ، جو شہر کی سرحد پر واقع ہیں۔ یہ یقیناً غلط اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر ٹول پلازے ہٹائے جاتے ہیں تو سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی معاوضہ مانگے گی۔ اب حکومت نے اگلے ایک سال میں ملک میں ’تمام ٹولوں کو ختم کرنے‘ کا منصوبہ بنایا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹول ختم کرنے کا مطلب ٹول پلازہ ختم کرنا ہے۔ اب حکومت ایسی ٹکنالوجی پر کام کر رہی ہے جس میں ہائی وے پر جہاں سے آپ چڑھیں گے وہاں جی پی ایس کی مدد سے کیمرا آپ کی تصویر لے گا اور جہاں آپ ہائی وے سے اتریں گے وہاں کی فوٹو لے گا، اسی طرح اتنی ہی دوری کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.