ETV Bharat / state

دہلی میں آج کے موسم کا حال - درجۂ حرارت بھی روز بروز کم ہورہا ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Today's weather in Delhi
Today's weather in Delhi
author img

By

Published : Oct 29, 2021, 9:09 AM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کا موسم سرد ہوتا جارہا ہے، درجۂ حرارت بھی روز بروز کم ہورہا ہے، دہلی کے لوگوں نے صبح وشام ٹھنڈ کی وجہ سے ہلکےگرم کپڑے پہننا شروع کردیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعہ کو دن میں دھوپ نکلے گی لیکن صبح و شام ہوا میں ٹھنڈک بڑھ جائے گی۔

جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دیوالی تک کم از کم درجہ حرارت مزید گرے گا اور دہلی میں سردیوں کا آغاز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے 101 برس مکمل

تاہم سردیوں کے آغاز کے ساتھدہلی اور این سی آر میں ہوا کا معیار خراب زمرے میں پہنچ رہا ہے۔ جمعرات کو یہاں ایئر کوالٹی انڈیکس پی ایم 2.5کی سطح خراب کیٹیگری میں ریکارڈ کی گئی جو 273 ریکارڈ کی گئی۔ ساتھ ہی نوئیڈا اور گروگرام میں ایئر کوالٹی انڈیکس بھی اس زمرے میں درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.