ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ٹوڈے ٹی گروپ کی طرف سے فراہم کردہ امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچا دیا ہے۔
بتا دیں کہ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم لاک ڈاؤن کے چلتے دہلی کے یمنا کھادر کے پاس پانی کے بیچ رہ رہے 20 کنبے کے پریشانیوں کو اجاگر کیا تھا۔
دراصل، ای ٹی وی بھارت نے لاک ڈاؤن میں یمنا کھادر علاقے میں لوگ کس طرح رہ رہے ہیں اس کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کو معلوم ہوا تھا کہ یمنا کنارے ٹاپو نما جگہ پر کئی کنبے رہتے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے پینے کی بہت پریشانی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم کشتی کے ذریعہ ان خاندانوں تک پہنچی، لوگوں سے بات چیت کی گئی اور لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی اجرت نہیں مل رہی ہے، وہ بھوکے مرنے پر مجبور ہیں۔ انہیں کسی قسم کی سرکاری مدد نہیں ملی ہے۔
![today tea group gave food item to ETV bharat Delhi for distribute in yamuna khadar area](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/dl-etd-yamuna-khadar-asar-dl10001_19042020140107_1904f_01075_395.jpg)
ای ٹی وی بھارت نے جب اس کنبہ کے درد پر ایک رپورٹ دکھائی تو ٹوڈے ٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر راکیش جین نے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم سے رابطہ کیا اور یمنا کھادر میں مقیم کنبے کے لیے راشن دینے کی بات کہی۔
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم جب راکیش جین کے پاس پہنچی تو انہوں نے 20 پیکٹ راشن دیئے اور ای ٹی وی بھارتک کی ٹیم سے درخواست کی کہ اسے ان کنبہ تک پہنچا دیا جائے۔
پیکٹ میں آٹا، چاول، تیل، چینی، چائے، صابن سمیت کئی ضروری سامان تھے۔
راکیش جین نے کہا کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے، تب سے یہ گروپ لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، راشن اور پکا ہوا کھانا بھی ٹوڈے ٹی کی طرف سے تقسیم کیا جا رہا ہے
ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے اس گروپ سے موصولہ راشن پیکٹ ضرورت مند خاندان میں تقسیم کر دیا ہے۔