عالمی تاریخ میں7 اگست کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1871 ۔ مصور اور قلمکار اونیندرناتھ ٹیگور کا جنم ہوا۔
1905 ۔ انڈین نیشنل کانگریس نے برطانوی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
1914 ۔ روس نے مشرقی ایران پر حملہ کیا۔
1925 ۔ ہندوستان میں سبز انقلاب کے بانی زرعی سائنسداں ایم ایس سوامی ناتھن کا جنم ہوا۔
1941 ۔ شاعر، قلمکار، مصور، مفکر، نوبل ایوارڈ یافتہ اور جن گن من کے خالق گرودیو رویندر ناتھ ٹیگور کا انتقال ہوا۔
ممبئی نگر پالیکا نے بمبئی بجلی سپلائی اور ٹرانسپورٹ سروس (بیسٹ) کو باقاعدہ طور پر اپنے کنٹرول میں لیا۔
1944 ۔ پانچ ٹن وزنی، 51 فٹ لمبے اور آٹھ فٹ اونچے پہلے الیکٹرونیکل کیلکولیٹر کی مینوفیکچرنگ کی گئی۔
1957 ۔ امریکہ منے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔
1960 ۔ آئیوری کوسٹ کو فرانس سے آزادی ملی۔
1966 ۔ امریکہ کے مشی گن میں نسلی فساد بھڑکے۔
1971 ۔ چاند پر اترنے والی بغیر پائلٹ کی چوتھی خلائی گاڑی اپولو ۔15 کی زمین پر واپسی ہوئی۔
1982 ۔ امریکہ، لبنان اور فلسطین کی آزادی تنظیم کے مابین سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔
1983 ۔ امریکی مواصلات سروس کی کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کے چھ لاکھ 75 ہزار ملازمین ہڑتال پر گئے۔
1985 ۔ گیت سیٹھی ایمی چور بلیئرڈس چمپئن شپ جیتنے والے تیسرے ہندوستانی بنے۔
1990 ۔ سعودی عرب نے امریکہ کو عراق پرحملہ کرنے کے لیے اپنی زمین استعمال کرنے کی منظوری دینے سے آپریشن ڈیزرٹ شیلڈ کا آغاز ہوا۔
1998 ۔ کینیا اور تنزانیہ میں دہشت گردانہ حملوں میں 200 سے زائد لوگ مارے گئے۔
2003 ۔ بغداد میں اردن کے سفارتخانے کے باہر ہوئے کار بم حملے میں 12 لوگوں کی موت ہوئی۔
2011 ۔ ہندوستان اور نیپال نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی لگائی۔
2012 ۔ نائیجریا کے اوکین کے چرچ میں تین بندوق برداروں نے گھس کر 19 لوگوں کو قتل کیا۔
2013 ۔ پاکستان کے کراچی شہر کے ایک بازار میں ہوئے بم دھماکے میں 11 لوگ مارے گئے۔
یو این آئی