ئی دہلی: عالمی تاریخ میں 8 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
سنہ 1026۔ سلطان محمود غزنی نے سومناتھ مندر پر حملہ کیا۔
سنہ 1656 ۔ نیڈرلینڈ سے شائع ہونے والے دنیا کے سب سے پرانے اخبار ہرلیمسڈگبالڈ‘کی اشاعت ابراہم کیستلین نےشروع کی۔
سنہ 1782۔ امریکہ کے فلوڈلیفیا میں پہلے تجارتی بینک 147بینک آف نارتھ امریکہ 148 نے کام کاج شروع کیا۔
سنہ 1790۔ امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے پہلی بار ملک سے خطاب کیا۔
سنہ 1800۔ نووی کی دوسری لڑائی میں آسٹریا نے فرانس کو شکست دی۔
سنہ 1811۔ امریکہ کے الیسیانا میں چارلس ڈیسلوڈیس کی قیادت میں انگریزوں کے خلاف غلاموں کی بغاوت شروع ہوئی، یہ امریکی تاریخ کی بڑی غلاموں کی بغاوت تھی۔
سنہ 1830۔ امریکہ کے والٹیمور میں پہلا ریلوے اسٹیشن کھولا گیا۔
سنہ 1838۔ امریکہ کے نیوجرسی میں دنیا کا پہلا ٹیلی گراف پیغام بھیجا گیا۔
سنہ 1884۔ بنگال کے نیشنل لیڈر اور برہم سماج کے ترجمان کیشو چندر سین کا کلکتہ میں انتقال ہوا۔
سنہ 1890۔ ڈبلیو بی پیورس نے بال پین کا پیٹنٹ کرایا۔
سنہ 1908۔ مشہور اداکارہ میری نادیہ واڈیا کا جنم ہوا۔
سنہ 1911۔ پہلی بار ہوائی جہاز سے بم گرانے کا تجربہ کیا گیا۔
سنہ 1918۔ امریکی صدر ووڈرو ولسن نے پہلی عالمی جنگ کے بعد نئے عالمی نظام کیلئے 14 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔
سنہ 1926۔ عبدالعزیز ابن سعود ، حجاز کے سلطان بنے۔ بعد میں حجاز کو سعودی عرب کے نام سے پہچانا جانے لگا۔
سنہ 1929۔ نیدرلینڈ اور ایسٹ انڈیز کے مابین پہلی بار ٹیلی فون رابطہ قائم ہوا۔
سنہ 1941۔ بھارت سیوا شرم سنگھ کے بانی سوامی پرنوانند مہاراج کا انتقال ہوا۔
سنہ 1944۔ امریکی فضائیہ نے پہلے جیٹ جنگی جہاز بیل پی۔39 کی تیزی سے تیاری کا کام شروع کیا۔
سنہ 1952۔ اردن میں آئین منظور کیا گیا۔
سنہ 1956۔ ہندوستان کے وینو مارکنڈ نے پنکج رائے کے ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں پہلے وکٹ کیلئے 413 رن کی ساجھیداری کا ریکارڈ بنایا۔
سنہ 1959۔ چارلس دی گال فرانس کے پانچویں صدر بنے۔
سنہ 1984 ۔ پہلی خاتون پائلٹ سشما مکھوپادھیائے کا انتقال ہوا تھا۔
سنہ 1987۔ ہندوستانی ٹیم کے کپتان کپِل دیو نے ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹ مکمل کئے۔
سنہ 1987۔ کرکٹر پی جی جوشی کا انتقال ہوا۔
سنہ 1989۔ انگلینڈ میں بوئنگ 737 طیارہ حادثہ کا شکار ہوا جس میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔
سنہ 1989۔ سوویت یونین نے اپنے نیوکلیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔
سنہ 1992۔ پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی عمران خان نے ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہا۔
سنہ 1995۔ سماجی مصلح، مجاہد آزادی اور رام منوہر لوہیا اور جے پرکاش نرائن کے معاون رہے مدھو لمائے کا انتقال ہوا۔
سنہ 1996۔جنوبی افریقی ملک زائرے کا ایک مال بردار طیارہ کشنشا کے ایک بھیڑبھاڑ والے بازار میں گرا، جس میں 350 لوگ مارے گئے۔
سنہ 2002۔ افغانستان میں طالبان سرکار کے دفاع، انصاف، کانکنی اور صنعت کے وزیروں نے قندھار میں امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج کے سامنے خود سپردگی کی۔
سنہ 2008۔ امریکی ریاست نیورجرسی نے غلامی کے لئے سرکاری طور پر معافی مانگی۔
سنہ 2013۔ آسٹریلیا کے مشرقی علاقے کے جنگلوں میں زبردست آگ لگنے سے ہزاروں لوگوں کو اپنا گھرخالی کرنا پڑا۔
یو این آئی