لاپتہ ہوئے زیادہ تر بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 سے لے کر سنہ 1017 تک 16504 لڑکیاں دہلی سے لاپتہ ہوئی ہیں جن میں سے 3730 لڑکیوں کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے،جبکہ لاپتہ ہوئے لڑکوں کی تعداد 12918 ہے۔
اب تک لاپتہ ہوئے بچوں میں سے 10849 لڑکوں اور 12774 لڑکوں کو ڈھونڈ لیا گیا ہے، لیکن اب بھی 2096 لڑکے اور 3730 لڑکیاں لاپتہ ہیں۔
دہلی حکومت کے سیکریٹری وجئے دیو کا کہنا ہے کہ' دہلی اطفال تحفظ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہوئے بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے سبھی محکموں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔
پولیس نے لاپتہ بچوں کو ڈھونڈنے کے لیے ایک ایپ بھی بنایا ہے جس میں لاپتہ بچے کی تصویر اپلوڈ کرکے اس کی معلومات دی جاتی ہے اور پولیس کو اسے تلاش کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔