وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس موقع پر کہا کہ 'ہم نے موسم سرما سے متعلق اپنی حکمت عملی بنانی شروع کر دی ہے اور میں لوگوں سے مل کر یہ جاننا چاہوں گا کہ کس طرح آپس میں مل کر دہلی کی آب و ہوا کو صاف رکھا جا سکتا ہے۔ دہلی میں آلودگی میں 25 فیصد کی کمی آئی ہے اور جو ہم نے عہد کر لیا ہے اس میں مزید کمی لانی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ کچھ دنوں میں ہم نے دہلی کے آسمان میں چمکتے ستاروں کے بہتر نظاروں کا لطف اٹھایا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ اگر حکومت اور شہری مل کر آلودگی سے نمٹنے کے لئے مل کر حل تلاش کرے تو دنیا کے دیگر شہروں کی طرح دارالحکومت میں بھی اس طرح صاف آسمان کو برقرار رکھنا آگے بھی ممکن ہے'۔
کیجریوال نے کہا کہ 'میں اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں کہ دارالحکومت دہلی گیس چیمبر میں تبدیل نہیں ہو سکے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پاس آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات ہیں تو آپ مجھ سے بات کیجئے۔ میں مانتا ہوں کہ شہری اور حکومتیں مل کر ایک اچھی منصوبہ بندی پرکر کام کرتے ہیں تو مستقبل میں بہتر چیزیں سامنے آئیں گی'۔
اس پورٹل کی کنٹری ڈائریکٹر ندا حسن نے کہا کہ 'گزشتہ چند برسوں میں دارالحکومت کے آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے اور ہم نے دیکھا ہے کہ لوگ اس معاملے میں کافی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ کیجریوال نے دہلی کے شہریوں کے ساتھ مل کر اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بات چیت شروع کی ہے اور امید ہے کہ اس سے کافی مثبت اثر پڑے گا'۔