نئی دہلی:ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم اورمختصر واقعات اس طرح ہیں۔
1707۔ عظیم مغل شہنشاہ، مندروں کے توڑنے کے الزام سے دوچار اور کئی بڑے مندروں اور مہنتوں کو بڑی بڑی جاگیریں دینے والے اور اپنی روزی روٹی قرآن کی کتابت کرکے کمانے والے محی الدین اورنگزیب عالمگیر کا انتقال احمد نگر میں ہوا تھا۔
1726۔ امریکی انقلابی لیڈر اور مجاہد آزادی ولیم پریسکاٹ کی پیدائش ہوئی تھی۔ ان کا انتقال 15 اکتوبر 1795 کو ہوا تھا۔
1792۔امریکہ کو غلامی کی طوق سے آزاد کرانے والے پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن (جس کے نام پر امریکہ کی قومی راجدھانی واشنگٹن ہے) نے پوسٹل سروس ایکٹ پر دستخط کئے تھے۔ تیس میل تک خط پہنچانے کا انتظام 6 سینٹ میں اور 150 میل تک 12 سینٹ میں کیا گیا تھا۔
1835۔کلکتہ میڈیکل کالج میں کام کاج شروع شروع ہوا۔
1846 ۔انگریزوں نے لاہور پر قبضہ کیا تھا۔
1872۔کاغذ بنانے والے مشین کا پیٹنٹ لوتھر کرویل نے حاصل کی تھی۔
1872۔ میٹروپولٹین میوزیم آف آرٹ 20 فروری 1872 کو نیویارک شہر میں کھولا گیا۔
1888 ۔امرت بازار پتریکا نے بنگلہ زبان میں پہلا اپنا ہفتہ روزہ شروع کیا۔
1904۔سوویت روس کے سابق وزیر اعظم الیکسی کوسیاگن کی پیدائش ہوئی تھی۔
1921۔ ایران کے شہنشاہ رضا خاں پہلوی نے ایران پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔ اس کا خاتمہ 1979 کے ایرانی انقلابی کے بعد ہوا جس میں وہ ایران کو چھوڑ کر دوسرے ملک فرار ہوگئے تھے اور ایران میں اسلامی حکومت قائم ہوگئی تھی۔
1958 ۔نئی دہلی میں انڈین پریس کونسل کا قیام عمل میں آیا تھا۔
1959۔ نئی دہلی میں پریس کلب آف انڈیا کا قیام میں آیا۔
1960 ۔کیوبا کے مرد آہن اور امریکہ سے لوہا لینے والے لیڈر فیڈل کاسترو نے کیوبا کی تمام تجارت کو قومیانے کا اعلان کیا تھا۔
1963 ۔ دنیا میں امن کا علمبردار امریکہ نیوکلیر بم کا تجربہ نواڈا ٹسٹ سائٹ میں کیا تھا۔
1966۔ انڈونیشیا کے صدر سوکارنو نے جنرل ناسوشن کو برطرف کردیا تھا۔
1972۔امریکی صدر مسٹر رچرڈ نکسن تعلقات میں بہتری کے لئے چین کا دورہ کیا تھا۔ وہ چین کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر تھے۔
1973۔اسرائیلی جنگی جہاز نے لبیان کے ایرکرافٹ کو مارا گیا تھا جس میں 108 افراد مارے گئے تھے۔
1974 ۔اسرائیلی فوج مغربی سویز سے ہٹی تھی۔ یوگوسلاویہ نے آئین کو اختیار کیا تھا۔
1987۔شامی فوج لبنان کی راجدھانی بیروت میں داخل ہوئی تھی۔ جس کا انخلاء 2006 میں مکمل ہوا تھا۔
1991۔ ہندستانی اداکارہ نوتن کا انتقال ہوا۔
1991۔سوویت یونین روس نے اعلان کیا کہ عراق جنگ خیلج ختم کرنے کے لئے تیار ہے لیکن امریکہ نے کہا کہ یہ منصوبہ ناقابل قبول ہے۔
1998۔ ہندستانی اداکار اوم پرکاش کا انتقال ہوا۔
2013۔ ہندستان کے حیدرآباد میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 17 لوگوں کی موت، 119 زخمی ہوئے۔
یو این آئی