ETV Bharat / state

Tihar Jail Massage Video مجیٹھیا نے کیجریوال، ستیندر جین کی برطرفی کا مطالبہ کیا - Majithia demands resignation of Kejriwal

شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کو تہاڑ جیل میں سرکاری مہمان کے طور پر رکھے جانے اور انہیں وی وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیئے جانے کے انکشافات کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے فوری طورپر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں امن و امان کو متاثر کرتی ہیں اور سرحدی ریاست پنجاب میں امن کو بھی بگاڑ سکتی ہیں۔Majithia demands resignation of Kejriwal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 19, 2022, 7:34 PM IST

چنڈی گڑھ: شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کو تہاڑ جیل میں سرکاری مہمان کے طور پر رکھے جانے اور انہیں وی وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیے جانے کے انکشافات کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے فوری طورپر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس اے ڈی لیڈر نے جیل کے وزیر ستیندر جین کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان پر دہلی اور پنجاب کی جیلوں میں مجرمانہ ساز باز کی سرپرستی کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت کے ساتھ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس سے اس معاملے کا از خود نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ Majithia demands resignation of Kejriwal and Satyendar Jain

انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں امن و امان کو متاثر کرتی ہیں اور سرحدی ریاست پنجاب میں امن کو بھی بگاڑ سکتی ہیں۔ ایسے میں پنجاب کی معیشت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ دہلی کے جیل وزیر کے جیل میں مساج کروانے کے ویڈیو کے بارے میں اکالی لیڈر نے کہا کہ یہ جیل کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے اس حرکت کو صحیح ٹھہرانے کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ایک شخص جس پر خود ایکسائز ٹینڈرز میں بدعنوانی کا الزام ہے وہ ایسا سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتا۔

مجیٹھیا نے کہا کہ مساج ویڈیو میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی اور جگو بھگوان پورییا جیسے خوفناک مجرم جیل میں کیوں پناہ لے رہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ وہ ٹھگ سکیش چندر شیکھر کی طرح تحفظ بھی خرید رہے ہیں جس نے تہاڑ جیل میں سدھو موسی والا کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے گینگسٹر دیپک ٹنو کو گوندوال جیل سے فرار ہونے کی سازش رچنے کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد پنجاب کی جیلوں سے فون اور منشیات کی برآمدگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چھ ماہ میں 2500 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

ہریانہ اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے پنجاب کے گورنر سے چندی گڑھ میں ہریانہ کو علیحدہ اسمبلی عمارت کی تعمیر کے لیے اراضی کی جلد الاٹمنٹ کی درخواست کے بارے میں مجیٹھیا نے پنجاب کے گورنر سے اس معاملے کی حساسیت پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندی گڑھ پر پنجاب کا اٹوٹ حق ہے اور اس کی تصدیق مرکزی حکومت نے کی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اسے قبول کیا گیا ہے۔ پنجاب نے دارالحکومت کی تعمیر کے لیے زمین دی اور اسے یقین دلایا گیا تھا کہ چندی گڑھ شہر کو ہریانہ کے دارالحکومت کے قیام کے بعد دس سال کے عرصے میں پنجاب میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق چندی گڑھ میں ہریانہ کے لیے علیحدہ اسمبلی کے مطالبہ سے لوگوں کا غصہ بھڑکے گا اور ماحول خراب ہوجائے گا۔ جہاں تک اکالی دل کا تعلق ہے، وہ ہریانہ کو کوئی زمین الاٹ نہیں ہونے دے گا اور اسے ٹالنے کے لئے مسلسل تحریک جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Satyendra Jain Viral Video ستیندر جین کا جیل میں مساج کرانے کا ویڈیو وائرل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.