کسٹم کے ایڈیشنل کمشنر جینت سہائے کے مطابق جب مسافر نے گرین سگنل کراس کیا تو کسٹم افسران کو شک ہوا۔
جس کے بعد افسران نے مسافر کو روک کر اس کی اور اس کے سامان کی جانچ کی تو اس کے بیگ سے سونے کے 11 کٹ پیس برآمد ہوئے۔ جس کی قیمت ایک کروڑ 25 لاکھ 16 ہزار ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بتایا کہ وہ پہلے بھی 1000 گرام سونے کی اسمگلنگ کر چکا ہے۔
کسٹم نے برآمد ہوئے سونے کو کسٹم ایکٹ کے سیکشن 110 کے تحت ضبط کر لیا، جبکہ سیکشن 104 کے تحت مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔