ETV Bharat / state

نوئیڈا میں کورونا کے تین نئے مثبت کیسز

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:15 PM IST

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے تین نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ایک 9 سال کی بچی بھی شامل ہیں۔

نوئیڈا میں تین نئے کورونا مثبت کیسز
نوئیڈا میں تین نئے کورونا مثبت کیسز

ضلع گوتم بودھ نگر میں آج تین کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق سے سنسنی پھیل گئی۔ کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 115 ہوگئی ہیں۔

تین مثبت کیسز میں ایک 9 اور ایک 10 سالہ بچی شامل ہیں۔ ایک گریٹر نوئیڈا کے گاؤں ایچھر سے تعلق رکھتی ہے۔ دوسری کورونا سے متاثرہ بچی نوئیڈا کے سیکٹر 8 کی جے جے کالونی کی رہائشی ہے۔ اس کے رشتہ دار پہلے ہی کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

وہیں ایک 25 سالہ نوجوان کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ جو گریٹر نوئیڈا کے گاؤں تلپاتا کا رہائشی ہے۔ اس کے علاوہ مزید دو افراد میں کورونا مثبت پایا گیا ہے ، لیکن یہ دونوں غازی آباد کے رہائشی ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں یہاں کے اعداد و شمار میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور اس کی اطلاع غازی آباد محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو دی گئی ہے۔ ان دونوں متاثرہ مریضوں میں سے ایک متاثرہ خاتون کے نوئیڈا کے سالار پور سے تعلقات ہونے کی اطلاع ہے ، جبکہ دوسری خاتون نوئیڈا سے ملحق غازی آباد کے کھوڑا کی رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.