ETV Bharat / state

Congress Presidential Election کانگریس صدر کیلئے تین امید واروں نے پرچہ نامزد گی داخل کیا - تین امید واروں نے اپنے نامزدگی داخل کئے

کانگریس صدرکے عہدہ کے انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے سمیت تین امید واروں نے اپنی نامزدگی داخل کی۔ Congress Presidential Election

تین امید واروں نے پرچہ نامزد گی داخل کی
تین امید واروں نے پرچہ نامزد گی داخل کی
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 10:41 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج مدھوسودن مستری نے جمعہ کو نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے بعدیہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ کانگریس کے صدر کے لئے مسٹر کھڑگے کے علاوہ کانگریس لوک سبھا ممبر ششی تھرور اور جھارکھنڈ کے این ترپاٹھی شامل ہیں۔Congress Presidential Election

انھوں نے بتایا کہ نامزدگی کے لئے کل20سیٹ داخل کئے گئے ہیں جن میں سے مسٹر کھڑ گے کی طرف سے نامزدپرچوں کے 14سیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔تھرور کی طرف سے پانچ سیٹ اور این کے ترپاٹھی کی طرف سے این ترپاٹھی سے ایک پرچہ جمع کرایا گیا ہے۔Congress Presidential Election

کانگریس الیکشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے کہا کہ تینوں امیدواروں میں سے کوئی بھی پارٹی کا سرکاری امیدوار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص دعوی کر سکتا ہے کہ انھیں کانگریس صدر کا آشیرواد ملا ہے تو یہ دعوی غلط ہے۔ ہر امیدوار نے اپنا نامزدگی پرچہ خود بھرا ہے اور اس فارم کو بھرنے کے لئے کانگریس کے کسی ہائی کمان نے نہیں کہا ہے اور نہ ہی کسی کو کانگریس صدر کا آشیرواد ہے اس لئے اگر کوئی شخص ایسا دعوی کرتا ہے تو اس کا یہ غلط ہے۔ تمام امیدواروں نے اپنے دم پر خود نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ڈیلیگیٹس کو ہی کانگریس صدر کا انتخاب کرنا ہے اور انھیں اپنی پسند کے امید وار کو ووٹ دینا ہے۔ یہ ایک تنظیمی انتخاب ہے اور کانگریس کا کوئی بھی ڈیلیگیٹ کانگریس صدر کے عہدے کے لئے نامزد کر سکتا ہے۔

بھارت جوڑو یاترا میں شامل ڈیلیگیٹ کے لئے پوسٹل ووٹنگ کے انتظامات سے متعلق سوال پر انھو ں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔جس جگہ یاترا نکلے گی وہاں ڈیلیگیٹ کے ووٹ ڈالنے کا انتظام کیا جائے گا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.