ETV Bharat / state

Three Arrested For Killing Woman In Delhi دہلی میں خاتون کو قتل کرکے قبرستان میں دفن کرنے کے الزام میں تین گرفتار

دہلی پولیس نے تین افراد کے علاوہ قبرستان کے ایک نگران کو بھی گرفتار کیا جس نے ملزم کو رات کے وقت لاش دفنانے کی اجازت دی تھی۔ Three Arrested For Killing Woman In Delhi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 5:13 PM IST

نئی دہلی: مغربی دہلی کے نانگلوئی علاقے میں ایک 54 سالہ خاتون کی لاش کو مبینہ طور پر قتل کر کے دفن کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔ افسر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے تین افراد کے علاوہ قبرستان کے ایک نگران کو بھی گرفتار کیا جس نے ملزم کو رات کے وقت لاش دفنانے کی اجازت دی اور رجسٹر میں کسی کا نام درج نہ کرنے کے عوض میں 5 ہزار روپے کی رشوت لی۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ملزمان میں سے ایک مبین نامی شخص ہے جو آٹو ڈرائیور، دوسرا نوین درزی اورتیسرا ریہا ایک نائی ہے۔ افسر نے بتایا کہ خاتون 2 جنوری سے لاپتہ تھی اور اس سلسلے میں منگول پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کی تلاش شروع کر دی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایک مائیکرو فائنانسر تھی اور روزانہ کی بنیاد پر مغربی دہلی میں ہاکروں کو قرض دیتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزموں نے خاتون سے کچھ قرض لیا تھا۔ خاتون ملزمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اسے قتل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب گھر والوں نے خاتون سے رابطہ کیا تو اس کا فون مسلسل بند جا رہا تھا اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ نہیں نکلا۔ اس لیے 7 جنوری کو مقدمہ درج کیاگیا اور تفتیش شروع کی گئی۔

تفتیش کے دوران، پولیس نے متاثرہ کو آخری دو کال کرنے والوں کا مقام ایک جیسا پایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بنیاد پر مبین سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا، تاہم ایک اور مشتبہ نوین، جس نے اس سلسلے میں پہلے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، بدھ کی شام کو تفتیش میں شامل ہوا اور قبول کیا کہ وہ اس معاملے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ نوین سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر تینوں کو گرفتار کرلیا گیا اور مناسب کارروائی کے بعد جرم کے لیے استعمال ہونے والا آٹو بھی برآمد کرلیا گیا۔ مقتول کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Murder in Narela: نریلا میں نوجوان کا چاقو سے گود کر قتل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.