ETV Bharat / state

Mission Chandrayaan 3 مشن چندریان 3 میں جامعہ کے تین سابق طلباء کا اہم کردار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 8:45 PM IST

یہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے کہ اس کے تین سابق طالب علم امیت کمار بھردواج، محمد کاشف اور اریب احمد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے تاریخی تیسرے قمری مشن چندریان 3 کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنے والا پہلا ملک بھی بن گیا ہے۔ Three Alumni of Jamia played a vital role in success of Mission Chandrayaan 3

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: یہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے بڑے فخر کا لمحہ ہے کہ اس کے تین سابق طالب علم امیت کمار بھردواج، محمد کاشف اور اریب احمد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے تاریخی تیسرے قمری مشن چندریان 3 کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کے قطب جنوبی کے قریب اترنے والا پہلا ملک بھی بن گیا ہے۔ تینوں جامعہ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم تھے اور انہوں نے سال 2019 میں بی ٹیک مکمل کیا۔ اس نے سائنسدان/انجینئر کے عہدے کے لیے آئ ایس آر او کے سنٹرلائزڈ ریکروٹمنٹ بورڈ-2019 کے امتحان میں کوالیفائی کیا، اس امتحان کا نتیجہ ستمبر 2021 میں آئ ایس آر او نے اعلان کیا۔ قابل ذکر ہے کہ محمد کاشف نے امتحان میں اول مقام حاصل کیا تھا اور تینوں کو سائنٹسٹ/انجینئر 'SC'-مکینیکل (پوسٹ نمبر BE002) کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس پیش رفت سے پرجوش ہوکر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہا، ''میں اس موقع کو سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کو مشن کی کامیابی کے لیے مبارکباد دینا چاہوں گی۔ یہ ایک قومی جشن کا موقع ہے اور ہمیں یہ جان کر خاصی خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے طلباء بھی اس تاریخی مشن کا حصہ تھے۔ میں انہیں ان کی کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہوں اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔ جامعہ برادری کو ان پر فخر ہے۔ پروفیسر نجمہ اختر نے یہ بھی کہا کہ وہ یونیورسٹی کے موجودہ طلباء کے لیے ایک رول ماڈل بن چکے ہیں اور موجودہ طلباء کو ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ISRO Scientist Mohammad Areeb اسرو کے سائنسداں مظفر نگر کے رہائشی محمد اریب کے گھر جشن کا ماحول

یونیورسٹی نے کل چندریان 3 کے وکرم لینڈر کی سافٹ لینڈنگ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ دیکھنے کے لیے کیمپس میں کئی مقامات پر خصوصی انتظامات کیے تھے۔ جیسے ہی چندریان 3 چاند پر اترا، فیکلٹی آف انجینئرنگ آڈیٹوریم اور یونیورسٹی کے دیگر مقامات پر موجود لوگوں نے خوشی سے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.