ETV Bharat / state

تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تیسرے مرحلے میں بزرگوں اور 45 سے زیادہ عمر کے مریضوں کو لگے گا کووڈ کا ٹیکہ

تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے
تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 10:01 PM IST

دہلی:کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سے زیادہ عمر کے دیگر مریضوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کووڈ -19 وبا کے خلاف تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 'اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ کہ ایک کروڑ لوگ اور 45سال سے زیادہ کے ایسے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا جن کو ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر سمیت کوئی نہ کوئی دیگر امراض ہیں۔

جاوڈیکر نے کہا کہ تقریباً دس ہزار سرکاری مراکز اور قریب 20 ہزار نجی مراکز پر ٹیکہ کاری کی جائے گی، سرکاری مراکز اور نجی مراکز پر مفت ٹیکہ لگایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:

دہلی فسادات: ایک برس بعد بھی مظلومین انصاف و معاوضہ سے محروم

نجی مراکز پر لگنے والے ٹیکے کی قیمت کے سلسلے میں مرکزی صحت اور کنبے کے فلاح و بہبود کی وزارت ٹیکے کے پروڈکشن اور نجی اسپتالوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے اس بارے میں حکومت کی جانب سے دو تین دنوں میں معلومات دی جائےگی۔

طبی اہلکاروں اور دیگر فرنٹ لائن ورکرس کےلئے کووڈ ٹیکہ مہم 16 جنوری کو شروع کی گئی تھی، ملک بھر میں اب تک 1.14 کروڑ لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

بھارت کے ڈرگ کنٹرولر نے گزشتہ تین جنوری کو پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیار کردہ آکسفورڈ کووڈ-19 ویکسین کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کے دیسی ورژن کے طور پر تیار کوویکسن کو ہنگامی استعمال کےلئے منظوری دی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.