ETV Bharat / state

ملک کی 10 ریاستوں کے 38 اضلاع میں کورونا کے زیادہ معاملے - صحت سکریٹری پرتی سودن

ملک کی 10 ریاستوں کے 38 اضلاع کی 45 میونسپل کارپوریشنوں میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے اور ان اضلاع میں کورونا سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کے سینئر حکام نے متعلقہ افسران کے ساتھ پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی۔

These 10 states have 84% of India Covid-19 cases
ملک کی 10 ریاستوں کے 38اضلاع میں کورونا کے زیادہ معاملے
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 10:54 PM IST

ان ریاستوں میں مہاراشٹر، تلنگانہ، تمل ناڈو، راجستھان،ہریانہ، گجرات، جموں-کشمیر، کرناٹک، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔

صحت سکریٹری پرتی سودن،افسر ان اسپیشل ڈیوٹی راجیش پھوشن اور دیگر سینئر افسران نے ان ریاستوں کے متعلقہ اضلاع کے ضلعی کلکٹرس، کارپوریشن کمشنرز، چیف میڈیکل آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہسپتال سپرنٹنڈنٹس،میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز، میونسپل کارپوریشنوں اور بلدیات کے عہدیداروں سے بات چیت کی۔ اس دوران شہری علاقوں میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے اقدامات،گھر گھر جاکر سروے کرنے،فوری جانچ کے بعد آئیسولیشن کا عمل اور مصدقہ معاملوں کے لئے طبی انتظام،نیز متاثرہ علاقوں میں کنٹینمنٹ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

جائزہ میٹنگ میں اس بات پرغورکیا گیا کہ جن علاقوں میں کورونا کے معاملے زیادہ پائے جا رہے ہیں وہاں لوگوں کی زیادہ جانچ کی جائے اور ان کے رابطہ کے ذرائع معلوم کر کے مناسب کنٹینمنٹ حکمت عملی اپنائی جائے۔ایسے علاقوں میں کنٹینمنٹ زون اور بفر زون کی وضاحت کرتے ہوئے کورونا کو قابو کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ میٹنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ’سیویئرایکیوٹ ایسپریٹری النیس‘اور’انفلوئنزا لائک النیس‘جیسے معاملوں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور اس طرح کے معاملوں میں زیادہ سے زیادہ جانچ کی جائے اور جو لوگ پازیٹیو پائے جاتے ہیں ان کا فوری علاج کیا جائے تاکہ شرح اموات میں کمی لائی جاسکے۔

ملک میں اب تک، کورونا کے کل 1،24،430 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 5،137 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ، کورونا مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 48.49 فیصد ہوگئی ہے اور اس وقت مجموعی طور پر 1،24،981 فعال مریض ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) ملک میں کورونا کے کل 47،74،434 نمونوں کی جانچ کرچکا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،08،048 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ اس کام میں سرکاری شعبے کی 540اورنجی شعبے کی 231 تجربہ گاہیں نمونوں کی جانچ کر رہی ہیں-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.