ETV Bharat / state

'دہلی میں لاک ڈاؤن بالکل نہیں لگےگا'

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 4:58 PM IST

دہلی میں لاک ڈاؤن کے امکان پر وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ 'دہلی میں لاک ڈاؤن بالکل نہیں لگےگا۔ لیکن بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں مقامی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے تجربے سے جو سیکھا ہے اس سے ابھی لاک ڈاؤن کا کوئی لاجک نہیں ہے۔'

'دہلی میں لاک ڈاؤن بالکل نہیں لگےگا'
'دہلی میں لاک ڈاؤن بالکل نہیں لگےگا'

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے پیش نظر صورتحال مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6396 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور 99 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

وہیں بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے کچھ بازاروں پر پابندی لگائے جانے کے معاملے پر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ 'اسے ابھی مرکز کی منظوری نہیں ملی ہے۔

وہیں بیڈز کی دستیابی پر دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ 'دہلی میں کل 9200 کورونا بیڈز ہیں، جن میں سے 7600 بیڈز خالی ہیں۔

دہلی میں لاک ڈاؤن کے امکان پر ستیندر جین نے کہا کہ 'دہلی میں لاک ڈاؤن بالکل نہیں لگےگا۔ لیکن بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں مقامی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔'

وزیر صحت نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں ہے۔ لاک ڈاؤن کے تجربے سے جو سیکھا ہے اس سے ابھی لاک ڈاؤن کا کوئی لاجک نہیں ہے۔'

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'مارکیٹ کو سیل کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ دہلی میں ہر جگہ جانچ کی جارہی ہے۔ مارکیٹز میں بھی جانچ میں اضافہ کیا جارہا ہے۔'

نجی اسپتالوں کے ذریعہ زیادہ رقم لینے کے معاملے پر ستیندر جین نے کہا کہ اگر نجی اسپتالوں میں جو زیادہ پیسے لے رہے ہیں کی شکایت ہمارے پاس آتی ہے تو ہم کارروائی کریں گے۔

وہیں دہلی میں کورونا جانچ کے بارے میں ستیندر جین نے کہا کہ 'سب سے زیادہ ٹیسٹ دہلی میں ہو رہے ہیں، اس میں اور بھی اضافہ ہوگا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.