ETV Bharat / state

Gujarat Electionsگجرات انتخابات کے آخری گھنٹے میں بھاری گڑبڑی ہوئی،کانگریس - گجرات انتخابات رزلٹ

کانگریس میڈیا سیل کے انچارج پون کھیڑا نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں زبردست گڑبڑی ہوئی اور اسی گڑبڑی کی وجہ سے بی جے پی کو وہاں بڑی کامیابی ملی۔ گجرات میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی اور شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان دوسرے مرحلے کی پولنگ میں زبردست گھپلہ ہوا۔ Congress media cell in-charge Pawan Kheda statement

کانگریس
کانگریس
author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:20 PM IST

نئی دہلی، کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے آخری گھنٹے کی ووٹنگ میں بھاری گڑبڑی ہوئی ہے اور دوران اتنے زیادہ ووٹ ڈالے گئے جو انسان کے لئے کہیں بھی کسی طرح سے ممکن ہی نہیں ہے۔ پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کانگریس میڈیا سیل کے انچارج پون کھیڑا نے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں زبردست گڑبڑی ہوئی اور اسی گڑبڑی کی وجہ سے بی جے پی کو وہاں بڑی کامیابی ملی۔ گجرات میں دو مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی اور شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان دوسرے مرحلے کی پولنگ میں زبردست گھپلہ ہوا۔ ایک گھنٹے کے دوران 16 لاکھ سے زیادہ ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تو بعض مقامات پر ایک منٹ میں دو ووٹ ڈالے گئے جوانسان کے لیے ممکن ہی نہیں۔Congress media cell in-charge Pawan Kheda statement

انہوں نے کہا کہ ہم تمام سیٹوں پر پولنگ کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنے تمام امیدواروں سے بھی معلومات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی حلقوں میں ایک گھنٹے کے اندر 11 فیصد یا اس سے زیادہ پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ انسانی طور پر یہ ممکن نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ووٹ 25 سے 30 سیکنڈ میں ڈالا گیا اور ایک منٹ میں دو ووٹ ڈالے گئے جو کہ ممکن ہی نہیں ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان تمام گھپلوں کی جانچ کی جائے گی اور پارٹی کو طے کرنا ہے کہ کس دروازے پر جا کر اپنی بات کرنی ہے۔ اس بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا اور جمہوریت کو بچانے کے لیے جہاں بھی جانا پڑے، ہمیں جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اس شکایت کو لے کر پہلے بھی کئی بار الیکشن کمیشن گئی تھی، لیکن وہاں انصاف نہیں ملتا ہے، اس لیے یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ انصاف کے لیے کس دروازےکو کھٹکھٹانا ہے۔

مزید پڑھیں:کانگریس عام لوگوں سے جڑے مسائل پر انتخابات لڑے گی
یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.