ETV Bharat / state

کیجریوال کی نئی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Feb 12, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:09 AM IST

دہلی میں عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے، اس کے بعد سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اروند کیجریوال کی نئی کابینہ میں کچھ نئے چہرے نظر آئیں گے لیکن کچھ بھی تبدیلی نہیں ہوگی اور تمام پرانے وزراء کو ہی کابینہ میں حلف دلایا جائے گا۔

کجریوال کی نئی کابینہ میں کوئی تبدیلی نہیں

عام آدمی پارٹی کے 62 اراکین اسمبلی میں ایسے بہت سے نام ہیں جو پارٹی میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کے بارے میں بات چیت کی جارہی تھی کہ وہ کیجریوال کی نئی کابینہ کا اہم چہرہ ہو سکتے ہیں۔

یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کالکاجی سے نو منتخب رکن اسمبلی آتشی کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ تیمار پور سے منتخب رکن اسمبلی دلیپ پانڈے، راجندر نگر سے نو منتخب رکن اسمبلی راگھو چڈھا سمیت اوکھلا سے بھاری ووٹوں سے جیت حاصل کرنے والے امانت اللہ خان کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا تھا کہ وہ کیجریوال کابینہ کا اہم چہرہ ہو سکتے ہیں۔

ان تمام قیاس آرائیوں کو پرانے پر قدغن لگ گیا جب ذرائع سے ملی خبر کے مطابق کیجریوال کابینہ میں کوئی ردوبدل نہیں ہونے والا ہے۔

اروند کیجریوال کا ماننا ہے کہ ان کاموں کی وجہ سے جس پر دہلی کے عوام نے ان پر بھروسہ کیا ہے، اسی کو برقرار رکھا جائے گا اور کیجریوال حکومت پچھلے 5 برسوں کی طرح اس بار بھی کام کرے گی۔

اروند کیجریوال کی کابینہ میں کیجریوال سمیت 7 وزراء ہیں جن میں منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، راجندر پال گوتم اور عمران حسین شامل ہیں۔ یہ تمام وزراء 16 فروری کو صبح 10 بجے رام لیلا میدان میں دوبارہ سے حلف لیں گے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال 16 فروری کو تیسری بار دہلی کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

اروند کیجریوال کی حلف برداری دہلی کے رام لیلا میدان میں صبح 10 بجے ہوگی۔

آج کیجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے ملاقات بھی کی۔ دونوں کے درمیان تقریباً 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ اس دوران دونوں نے حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا جو 16 فروری بروز اتوار کو رام لیلا میدان میں ہوگی۔

دہلی اسمبلی انتخابات میں 62 نشستوں پر جیت کے ساتھ عام آدمی پارٹی اب تیسرے میعاد کار کی طرف گامزن ہے، ایک بار پھر سے پارٹی کے صدر اروند کیجریوال دہلی کے وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔

دہلی کی 70 رکنی قانون ساز اسمبلی کی 62 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بی جے پی نے 8 نشستوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ نہیں کھول سکی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.