ETV Bharat / state

'مساجد کی تعمیر سرکاری اراضی پرنہیں ہوئی'

بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ ورما کا دعوی ہے کہ دہلی میں متعدد مساجد کی تعمیر سرکاری اراضی پر ہو ئی ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 11:11 AM IST

مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ ورما نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنرانل بیجل کو ایک خط لکھ کر انہیں آگاہ کیا ہے کہ انکے پارلیمانی حلقہ اور دارالحکومت دہلی کے متعدد علاقوں میں سرکاری اراضی اور سڑکوں پر مساجد کی تعمیرات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

'مساجد کی تعمیر سرکاری اراضی پر نہیں ہوئی ہے'

ایل جی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی مساجد آمد و رفت میں پریشانی کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور اس پر جلد از جلد کاروائی کی جائے گی۔

وہیں اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت نے دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مکرم احمد سے بات چیت کی، شاہی امام نے کہا کہ اس طرح کے بے بنیاد الزام عائد کرنا سرا سر غلط ہے اور دہلی میں کسی بھی سرکاری اراضی پر ایک بھی مسجد کی تعمیر نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے لیے زمین کو خریدا جاتا ہے، غیر قانونی طریقے سے کسی بھی مسجد کی تعمیر نہیں کی جاتی۔

شاہی امام نے کہا کہ اگر پرویش صاحب سنگھ مساجد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں تو انہیں مندروں کا بھی جائزہ لینا چاہئے کہ کہاں کہاں مندروں کی تعمیر ہوئی ہے'

Intro:Body:

mudassir

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.