ETV Bharat / state

AAP Slams Modi Govt کیجریوال کو گرفتار کرکے حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، عآپ - راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ کر صاف صاف کہہ دیا کہ شراب گھپلہ صرف ایک بہانہ ہے، جب کہ سرکار کو گرانے کا ارادہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 10:04 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر دہلی حکومت کو گرانے کے لئے فرضی کہانیاں گھڑنے کا الزام لگایا اور کہا کہ دہلی۔ پنجاب حکومتوں کو گرانے کا ہر ہتھیار ناکام ہو گیا تو اب اروند کیجریوال کو گرفتار کر کے حکومت گرانے کی سازش رچی گئی ہے۔ سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج تمام ثبوت میڈیا کے سامنے رکھ کر صاف صاف کہہ دیا کہ شراب گھپلہ صرف ایک بہانہ ہے، جب کہ سرکار کو گرانے کا ارادہ ہے۔ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی دہلی کی حکومت کو گرانے کے پرانے مقصد کو پورا کرنے کے لیے یہ فرضی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم کو بدعنوانی کے خلاف کوئی جنگ نہیں لڑنی ہے، انہیں صرف کیجریوال سے لڑنا ہے کیونکہ دہلی حکومت ان کی آنکھ کی کرکری بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا، 'وزیراعظم اروند کیجریوال سے ڈرتے ہیں۔ ایسی حکومت جو اچھے سکول،اسپتال، سڑکیں بنواتی ہے۔ عوام کو مفت بجلی اور پانی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ بزرگوں کو مفت تیرتھ یاترا اور بہنوں کو مفت بس سفر کی سہولت دیتی ہے۔ دہلی میں ایسی حکومت کیسے چل رہی ہے، آپریشن لوٹس چلا کر گراو، پہلے ایم ایل اے کو خریدنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ہمارے دو وزراء کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اب اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی سازش رچی گئی ہے۔ اس سازش کے پیچھے صرف ایک مقصد حکومت کو گرانا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ 'وزیراعظم نریندر مودی کو بدعنوانی کے سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔ دہلی اسمبلی میں اروند کیجریوال نے بتایا کہ نریندر مودی نے اپنے دوست اڈانی کی کمپنی میں لاکھوں کروڑوں کا کالا دھن لگایا ہے۔ ستیہ پال ملک جو چار ریاستوں کے گورنر رہ چکے ہیں اور بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے خود بتایا کہ وزیر اعظم بدعنوانی کے خلاف نہیں ہیں۔ جب گوا کے وزیر اعلیٰ نے ان سے شکایت کی تو انہوں نے ایک دلال سے پوچھنے کے بعد فون کیا کہ آپ کی معلومات غلط ہیں۔ اس کے بعد مجھے ایک دلال سے ملنے کو کہا گیا۔ یہ ملک کے وزیر اعظم کا کردار ہے۔ اب تک ہم یہی کہہ رہے تھے لیکن اب چار ریاستوں کے گورنر رہ چکے ستیہ پال ملک بھی یہی کہہ رہے ہیں۔

اے اے پی کے لیڈر نے کہا، 'وزیراعظم نریندر مودی کو بدعنوانی سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔ ان کی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ان کا مقصد اپوزیشن کی تمام حکومتوں کو پریشان کرنا، توڑنا اور خریدوفروخت کرنا ہے۔ جب دہلی اور پنجاب میں ہر ہتھیار ناکام ہوگیا تو اب آخری ہتھیار کے طور پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کر کے حکومت گرانے کی سازش رچی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Atishi Slams Modi Govt سی بی آئی کا غلط استعمال کرکے کیجریوال کی آواز دبائی جارہی ہے، آتشی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.