ETV Bharat / state

Junaid Nasir Murder اصل مجرموں اور ان کے حامیوں کو سخت سزا دی جائے جماعت اسلامی ہند

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 9:13 PM IST

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر کی قیادت میں ایک وفد نے راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹمیکا گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں جنید اور ناصر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

جماعت اسلامی ہند
جماعت اسلامی ہند

ان دونوں نوجوانوں کو اغوا کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور ان کی لاشوں کو مہندرا بلورو کار میں رکھ کر آگ لگا دی گئی تھی۔ یہ واقعہ پندرہ فروری کو پیش آیا تھا۔ وفد نے دونوں مقتولین کے بھائیوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفد نے گاؤں کی عیدگاہ کا بھی دورہ کیا جہاں گاؤں کے لوگ پندرہ فروری سے ہی احتجااجی دھرنا کررہے ہیں۔گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملزمان کی فوری گرفتاری اور جنید اور ناصر کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔
اس موقع پر پروفیسر سلیم نے کہا کہ ”ہم گاؤں والوں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے راجستھان حکومت کی جانب سے ادا کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جماعت پوری مضبوطی کے ساتھ انصاف کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی کہ متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف ملے اور مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

پروفیسر سلیم نے کہا کہ ”حیران کن بات یہ ہے کہ ہریانہ پولیس کے ہی کچھ افراد میوات خطے کے مسلمانوں کے خلاف اس قسم کی سرگرمیوں اور جرائم میں براہ راست ملوث ہیں۔ اگر چہ راجستھان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن ابھی بھی بقیہ ملزمین گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں۔ اس لئے گاؤں والے پولیس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔

گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔پروفیسر سلیم نے خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن پولیس والوں نے مجرموں کو زخمی متاثرین کے ساتھ جانے کی اجازت دی اور بعد میں ان کو کار میں بند کرکے آگ لگادی گئی گئی تھی، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے،پروفیسر سلیم نے ان لوگوں کی بھی مذمت کی جو دونوں نوجوانوں کے قتل میں ملوث ملزمان کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان اور ہریانہ کی ریاستی حکومتیں اس معاملے میں ہونے والی تحقیقات میں مکمل تعاون دے اور اصل مجرموں کو قانون اور آئین کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لائے“۔ وفد کو گاؤں والوں نے بتایا کہ ہریانہ اور راجستھان کے میوات علاقے میں کئی سالوں سے ایک گروہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ ہریانہ پولیس کا کردار مایوس کن ہے۔وہ مجرموں کی حمایت کررہی ہے۔

گاؤں والوں نے یہ بھی بتایا کہ ہجومی تشدد کا شکار ہونے والوں کو مجرم خود ہی فیروز پور جھرکا تھانے لے گئے۔ اس کے باجود پولیس نے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا۔ ہریانہ پولیس نے مجرموں کو متاثرین کے ساتھ سنگین حالت میں جانے کی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں:Junaid Nasir Murder Case جنید اور ناصر قتل میں ملوث آٹھ ملزمان کی تصاویر جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.