ETV Bharat / state

پی ایم کیئرس فنڈ کو پانچ دنوں میں کروڑوں روپے ملے

عالمی وبا کووڈ۔19 کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وسائل اکٹھے کرنے کے لیے قائم پی ایم کیئرس فنڈ کو اس کی تشکیل کے پہلے پانچ دنوں میں 3076 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی تھی۔

the pm cares fund received rs 3,076 crore in five days
پی ایم کیئرس فنڈ کو پانچ دنوں میں کروڑوں روپے ملے
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 5:53 PM IST

کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے یہ فنڈ اس برس 27 مارچ کو 2.25 لاکھ روپے کی ابتدائی رقم سے تشکیل دی گئی تھی۔ ختم مالی برس سے محض پانچ دن پہلے تشکیل فنڈ کی 2019 - 2020 کے آڈٹ کے مطابق اس فنڈ میں لوگوں نے 31 مارچ 2020 تک 3,075.8 کروڑ روپے کا تعاون دیا۔

پی ایم کیئرس فنڈ کی جانکاری اس کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں حالانکہ یہ خلاصہ نہیں کیا گیا کہ کس شخص نے کتنی رقم دی ہے۔

لوک سبھا کا مانسون اجلاس 14 ستمبر سے یکم اکتوبر تک

رپورٹ کے مطابق فنڈ میں 31 مارچ تک 39.6 لاکھ روپے کا غیر ملکی چندہ بھی آیا تھا۔ یہی نہیں پہلے پانچ دنوں میں گھریلو چندہ سے 35.3 لاکھ روپے اور غیر ملکی چندہ سے 575 روپے کا سود بھی فنڈ کو ملا۔ اس طرح غیر ملکی چندہ پر سروس ٹیکس کی ادائیگی کے بعد پی ایم کیئرس فنڈ میں مجموعی طور سے 3,076.6 کروڑ روپے موصول ہوئے۔

فنڈ کا آڈٹ ایس اے آر سی اینڈ ایسوسی ایٹ چارٹرڈ اکاؤنٹینسی نے کیا ہے اور اس پر پی ایم او کے چار افسران نے دستخط بھی کیے ہیں۔ یہ افسر ہیں سیکریٹری شری کر کے پردیش، ڈپٹی سیکریٹری ہاردک شاہ، اپر سیکریٹری پردیپ کمار شری واستو، ڈپارٹمنٹل آفیسر پرویش کمار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.