مرکزی حج کمیٹی، دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی اور وزارت برائے اقلیتی امور کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا رخ کرنے والے عبدالامیر امیرو کا کہنا ہے کہ جو کچھ انہیں حج کے دوران برداشت کرنا پڑا وہ اب آئندہ حج بیت اللہ 2020 کی ادائیگی کرنے والے عازمین کو نہیں کرنا پڑے گا۔
دراصل حج مشن 2019 میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ حج بیت اللہ کے فرائض کو مکمل کرنے گئے عبدالامیر امیرو نے سنٹرل حج کمیٹی کے سلسلے میں بتایا کہ حج کے دوران جو وعدے کیے جاتے ہیں ان میں سے کچھ بھی مکمل نہیں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ بدعنوانی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے نہ تو انہیں بہتر ہوٹل فراہم کرائے گئے اور نہ ہی ٹرانسپورٹ کے لیے بہتر بسیں فراہم کرائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل خدمات بھی بدترین تھی، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اپنی جیب سے پیسے دینے کے بعد بھی بھیک مانگنی پڑھ رہی ہو۔