ETV Bharat / state

دہلی میں ڈینگو کے سب سے کم معاملے: ستیندر جین

دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے دہلی میں بڑھتے ہوئے ڈینگو کے تعلق سے کہا کہ گذشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں امسال ستمبر میں ڈینگو کے سب سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے لئے دہلی حکومت کی 10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ مہم کارگر ثابت ہوئی ہے۔

دہلی میں ڈینگو کے سب سے کم معاملے: ستیندرجین

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 8:07 PM IST

دہلی کے وزیرصحت ستیندر جین نے دہلی میں بڑھتے ہوئے ڈینگو کے تعلق سے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں امسال ستمبر میں ڈینگو کے سب سے کم معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے لئے دہلی حکومت کی 10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ مہم کارگر ثابت ہوئی ہے۔

جین نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 20 ستمبر تک دہلی میں 87 کیسز پائے گئے ہیں جبکہ پچھلے سالوں میں ستمبر کے مہینے کے دوران ڈینگو کے 2020 میں 188 معاملات، 2019 میں 190 ، 2018 میں 374 کیسز ، 2017 میں 1103 کیسز، 2016 میں 1300 اور 2015 میں 6775 کیسز پائے گئے تھے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں ڈینگو کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے تو دہلی حکومت ڈینگو سے بچنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ حکام گھر گھر جا کر ڈینگو کی جانچ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیجریوال کی مقبولیت سے خوفزدہ بی جے پی ای ڈی کا استعمال کر رہی ہے

اس کے علاوہ دہلی حکومت 10 ہفتے 10 بجے 10 منٹ کی مہم بڑے پیمانے پرچلا رہی ہے۔ پچھلے دو سالوں میں یہ مہم ڈینگو کی روک تھام کے لئےلوگوں کو بیدار کرنے میں بہت کارگر ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگو مچھر گھروں میں یا اس کے آس پاس صاف اور رکے ہوئے پانی میں پیداہوتا ہے۔ اس مہم کی مدد سے لوگوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ڈینگو مچھروں کے انڈے بننے سے لے کر بڑے ہونے تک زندگی کا دورانیہ 10 دن کاہی ہوتاہے۔ انہوں نے لوگوں سے ہفتے میں 10 دن 10 منٹ 10 کاوقت لگاکر اپنے اردگرد جمے ہوئے پانی کو پھینکنے یااسے صاف کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ گلدان، کولر ، گھروں کی چھتوں کو اچھی طرح چیک کرکے صاف کیا جائے۔ اگر دہلی کا ہر شہری ہر ہفتے 10 منٹ کے لیے ایسا کرتا ہے، تو پچھلی بار کی طرح اس بار بھی ہم ڈینگو پرفتح حاصل کرسکتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.