ETV Bharat / state

The Kashmir Files: ’دی کشمیر فائلز’ فلم حقائق پر مبنی نہیں، قاسم رسول الیاس کا بیان - قاسم رسول الیاس کا فلم دی کشمیر فائلز پر رد عمل

قاسم رسول الیاس نےفلم ’دی کشمیر فائل‘ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کشمیری پنڈتوں کے استحصال کے بارے میں جس طرح سے منظر کشی کی گئی ہے وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ Qasim Rasool Ilyas's Reaction to The Kashmir Files Movie

قاسم رسول الیاس
قاسم رسول الیاس
author img

By

Published : Mar 18, 2022, 10:00 AM IST

کشمیری پنڈت کے کشمیر سے انخلاء پر مبنی فلم ’دی کشمیر فائلس‘ ان دنوں سرخیوں میں ہے،ہندوتوا ذہنیت کے لوگ اسے حقیقت پر مبنی قرار دے کر اسے باکس آفس پر سپر ہٹ بتارہے ہیں تو وہیں ناقدین اس کو حقائق سے کوسوں دور بتارہے ہیں اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔Qasim Rasool Ilyas ا' Reaction to The Kashmir Files Movie

قاسم رسول الیاس

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے کنوینر سید قاسم رسول الیاس نےفلم ’دی کشمیر فائل‘ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کشمیری پنڈتوں کے استحصال کے بارے میں جس طرح سے منظر کشی کی گئی ہے وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔
قاسم رسول الیاس نے کہا کہ’دی کشمیرفائل‘ کے ذریعہ سے مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کے زخموں اور درد کو سیاسی مقاصد کے لیے ملک میں انتشار پھیلا نے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم میں جس طرح سےمسلمانوں کو ظالم کے طور پر دکھایا گیا ہے وہ حقائق پر مبنی نہیں ہے، در اصل کشمیری پنڈت کے کشمیر سے انخلا کے بارے میں جو کردار ادا کیا گیا ہے اس دوران جموں وکشمیر اور مرکز میں کانگریس،جنتا دل اور بی جے پی کی حکومت تھی، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان کے دور حکومت میں اگر کشمیری پنڈتوں پر استحصال ہوا تو اس کے لیے ذمہ دار کون ہے؟فلم ’دی کشمیر فائلس‘ میں جو دکھایا گیا ہے وہ حقیقت سے کافی دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1990 میں کشمیری پنڈتوں کو وادی چھوڑنے پر مجبورکرنے کا الزام ہے،اس وقت بی جے پی کی حمایت سے مرکز میں وی پی سنگھ کی حکومت تھی، جموں و کشمیر میں گورنر راج تھا اوراس وقت کے گورنر جگموہن تھے جو بعد میں بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔

کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر بی جے پی سے سوال پوچھنا چاہیے کہ اب جبکہ بی جے پی مرکز میں اقتدار میں ہے تو بی جے پی کیوں نہیں کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے بارے میں کوئی ٹھوس اقدام کر رہی ہے؟۔بی جے پی صرف کشمیری پنڈتوں کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔
قاسم رسول الیاس نے فلم کے مواد پر سخت اعتراض کیا اور کہاکہ اس فلم کو مختلف برادریوں کے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعہ سے کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری نہ کرکے ان پر مرہم پٹی کرکے کشمیر میں سازگار ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ ’دی کشمیر فائلز‘ فلم حالیہ دنوں میں ریلیز ہوئی ہے اور وزیر اعظم نزیندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جی پی کے دیگر وزرا نے اس فلم کی تعریف کی ہے اور عوام کو اس کو دیکھنے کی تلقین بھی کی۔

مزید پڑھیں:Aziz Qureshi Reacts over The Kashmir Files: کشمیر فائل پر سابق گورنر عزیز قریشی کا رد عمل

’دی کشمیر فائلز‘ فلم وویک اگنیہوتری کی ہدایت کاری اورانوپم کھیر اور متھن چکرورتی کی اداکاری میں بنی ہے۔ چھوٹے بجٹ کی یہ فلم باکس آفس پر خوب کمائی کر رہی ہے اور کچھ فلم ماہرین کا تو ماننا ہے کہ یہ بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔وہیں اس فلم کے ریٹنگ پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.