دہلی میں چوری و لوٹ مار کی وارداتیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ دہلی کے پریم نگر علاقہ میں گزشتہ روز ڈھائی بجے کے قریب جب گراہک آیا اور دکاندار جتیندر سونی کو اٹھایا تو اس نے دیکھا کہ اس کا موبائل غائب ہے ، جب اس نے سی سی ٹی وی میں چیک کیا تو دیکھا کہ ایک نوجوان موبائل چوری کر کے لے گیا۔اس معاملے کی جانکاری پریم نگر پولیس کو دی جس نے آن لائن ایف آئی آر کرنے کی صلاح دی ہے۔
چوروں کے حوصلے کافی بڑھ چکے ہیں ۔ وہ دن کی روشنی میں گھروں اور دکانوں میں داخل ہوتے ہیں اور چوری کر کے فرار ہوجاتے ہیں۔
کچھ روز قبل چوروں نے چند قدم کی دوری پر شیش محل انکلیو کے رہائشی بابو خان کے گھر سے بھی دو موبائل چرائے لئے تھے ، سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس چوروں کے گھر پہنچی لیکن ابھی بھی مجرم گرفت سے باہر ہیں۔