ETV Bharat / state

'حکومت کی گائیڈلائن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا' - خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی

ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڑگٹا نے کہا کہ حکومت کی گائیڈلائن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

the government's guideline will be strictly enforced in nuh haryana
حکومت کی گائیڈلائن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 10:32 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڑگٹا نے حکومت کی گائیڈلائن کو سختی سے نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے ان لاک-4 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان لاک 4، 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

حکومت کی گائیڈلائن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ اس دوران حکومت کی گائیڈلائن کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ضلع کے سبھی اسکول، تعلیمی ادارے، کوچنگ سینٹرز 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔ آن لائن اور ڈسٹینس کلاسیز جاری رہیں گی۔ 21 ستمبر کے بعد سماجی، تعلیمی، کھیل، صحت اور انٹرٹینمنٹ جیسے پروگراموں میں 100 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت رہے گی جس میں ماسک، سماجی دوری، سینیٹائزر وغیرہ کے انتظامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 20 ستمبر تک شادی سے متعلق تقاریب میں پچاس اور میت کی آخری رسومات میں بیس سے زیادہ لوگ شامل نہیں ہو سکتے۔ بعد میں سو لوگوں کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سبھی ملازمین کو آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.