ETV Bharat / state

'سرکار نے گرائے گھر، جمعیۃ نے تعمیر کیا آشیانہ'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 11:26 AM IST

Jamiat help Riot Victim in Mewat جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام میوات فساد اور بلڈوزر متاثرین کے لیے 70 مکانات کی تعمیر جاری، آج فیروز پور جھرکا میں غیر مسلم دھرم پال کے مکان کی بنیاد رکھی گئی، دھرم پال نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کا نام بہت سنا تھا، ان کی جمعیت خود ہمارا گھر بنائے گی سوچا نہ تھا، مکان کی بنیاد رکھتے ہوئے مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیت بلا تفریق مذہب وملت انسانیت کی خدمت کرتی ہے۔

The government demolished the house in Mewat, the Jamiat built the shelter

نئی دہلی: جمعیت علماء ہند کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج میوات کا دورہ کیا اور جمعیت کے زیر اہتمام فیروز پور جھرکا میں زیر تعمیر مدنی نگر کالونی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے پرانی عید گاہ فیروز پور جھرکا کے پاس مبین بھائی کے نئے مکان کی بنیاد رکھی جو جمعیت تعمیر کر رہی ہے۔ ساتھ ہی غیر مسلم دھرم پال کے مکان کی بھی بنیاد رکھی گئی۔ اس موقع پر دھرم پال نے جمعیت علماء ہند کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Jamiat Ulema Hind جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے میوات میں مزید تین مساجد کی مرمت مکمل

مولانا حکیم الدین قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علماء ہند بلا تفریق انسانیت کی خدمت انجام دیتی ہے۔ میوات فساد کے بعد سرکاری بلڈوزر کے شکار جہاں مسلمان ہوئے وہیں بعض غیر مسلموں کے مکانوں کو بھی منہدم کر دیا گیا۔ ایسے بے گھر اور بے سہارا لوگوں کے لیے جمعیت علمائے ہند میدان میں آئی اور ان کے لیے تین کالونیاں تعمیر کر رہی ہیں، ان میں سے ایک مدنی نگر کالونی بھی ہے۔ اس کالونی سے قریب ہی دھرم پال کی اپنی زمین ہے جہاں جب جمعیت علماء کا وفد گیا تو وہاں موجود دھرم پال اور ان کے دوستوں نے جمعیت علماء ہند کے وفد کا استقبال کیا۔

خوشی سے سرشار دھرم پال نے کہا کہ جمعیت علماء ہند نے دکھ کی گھڑی میں ہماری مدد کی ہے، میرا دل اس وقت بہت خوش ہے۔ میں نے مولانا محمود مدنی کا بہت نام سنا ہے۔ لیکن وہ میری مدد کرنے میرے گھر آئیں گے یہ کبھی نہ سوچا تھا۔ جب جمعیت علماء ہند کا وفد مدنی نگر پہنچا تو وہاں مولانا رحیم الدین قاسمی بھی موجود تھے جو بلڈوزر کے ظلم و ستم کا شکار ہوئے، ان کا مکان بھی جمعیت علماء تعمیر کر رہی ہے، مولانا رحیم الدین نے کہا کہ مولانا محمود مدنی اور مولانا حکیم الدین نے اس مصیبت کی گھڑی میں ہمیں سہارا دیا اور ہمارے آشیانے کی تعمیر میں حصہ لیا، اسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ میوات میں باز آبادکاری کا کام ابھی اہم مرحلے میں داخل ہوا ہے، کچھ مکانات کی تعمیر ابھی چھت تک مکمل ہوئی ہے تو کچھ مکانوں کی ابھی ہم بنیاد ہی رکھ رہے ہیں۔ اور جب تک کہ ایک ایک ضرورت مند تک ہم نہ پہنچ جائیں تو ہم چین کی سانس نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما میوات بالخصوص مولانا محمد یحییٰ کریمی ناظم اعلیٰ جمعیت علماء متحدہ پنجاب، مولانا شیر محمد امینی نائب صدر جمعیت علماء متحدہ پنجاب، مولانا محمد سلیم ساکرس، مولانا عبدالرحیم بڈیڈوی، ماسٹر محمد افضل، حافظ قاسم مہوں، محمد عالم گماٹ اور بہت سارے جمعیت کے کارکنان کی یہاں محنت شامل رہی ہے۔

واضح رہے کہ جمعیت علما ہند فساد کے پہلے دن سے یہاں پر کام کر رہی ہے۔ جمیعت علماء ہند جہاں 70 کے قریب مکانات تعمیر کر رہی ہے۔ وہیں پر اس نے 600 لوگوں کو ضمانت دلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آج جمعیت کے وفد میں ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی سینئر آرگنائزر مولانا غیور قاسمی، مولانا مفتی سلیم ساکرس ناظم مفتی سلیم ساکرس، مولانا عظیم اللہ قاسمی، مولانا اظہر قاسم ظفر ناظم اعلیٰ مدرسہ افضل العلوم مہوں، مولانا سعد زمزم ریسٹورنٹ نصیر باغ فیروز پور جھرکا اور مولانا قمر الدین وغیرہ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.