ETV Bharat / state

ایڈیٹرس گلڈ نے پریس کی آزادی کے لیے کمیٹی تشکیل دی - press freedom

گلڈ کی سربراہ سیما مصطفٰی کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پریس کی آزادی سے متعلق میڈیا ان مشیروں سے قانونی صلاح ہ مشورہ کرسکے گا۔

ایڈیٹرس گلڈ نے پریس کی آزادی کے لئے قانونی مشیروں کی کمیٹی تشکیل دی

author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:55 PM IST

ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے ملک میں پریس کی آزادی کے تحفظ کےلئے مشہورومعروف قانونی ماہرین کی ایک سات رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

گلڈ کی جانب سے آج جاری اعلامیہ کے مطابق ملک میں میڈیا پر کنٹرول کے واقعات کے پیش نظر اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لئے اس کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے جس میں سینیئر کانگریسی رہنما اور نامور ایڈووکیٹ کپیل سبل، شیام دیوان، راجیو نائر، مینکا گروسوامی، پرشانت کمار اور محترمہ شاہ رخ عالم جیسی شخصیات شامل ہیں۔

گلڈ کی سربراہ سیما مصطفٰی کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پریس کی آزادی کو روکنے کے پیش نظر میڈیا ان مشیروں سے قانونی صلاح ہ مشورہ کرسکے ۔ ریلیزمیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گلڈ مستقبل میں اس کمیٹی کو مزید وسعت دے گا اور اس میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی سے وابستہ دیگر قانون داں کو بھی شامل کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.