ETV Bharat / state

دہلی پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے 27 دن گزر چکے ہیں، جبکہ ابھی 13 دن باقی ہیں۔ اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ کی مکمل بندش کی وجہ سے اسپتال جانے والے مریضوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں پی سی آر میں تعینات پولیس مسلسل مریضوں کی مدد کر رہی ہے۔

دہلی پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا
دہلی پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 12:54 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پی سی آر نے دردزہ میں مبتلا 25 حاملہ خواتین کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

دہلی پی سی آر نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 حاملہ خواتین کو ہسپتال پہنچایا

وہیں ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق دارالحکومت میں کورونا کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے مریض اسپتال میں جانے کے لئے آٹو، ٹیکسیاں نہیں مل پا رہے ہیں۔ ایمبولینس پر بھی کافی دباؤ ہے۔ جس کے سبب تمام مریضوں کو ایمبولینس نہیں مل پا رہی ہے۔

لہذا پی سی آر ایسے مریضوں کی مسلسل مدد کر رہا ہے جن کو فوری طور پر اسپتال لے جانے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پرحاملہ خواتین، دل کے دورے کے مریضوں اور دیگر سنگین مریضوں کو اسپتال لے جانے کی ذمہ داری پی سی آر کے ذریعہ انجام دی جارہی ہیں۔

ڈی سی پی شرت سنہا کے مطابق پی سی آر کے ذریعہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 حاملہ خواتین کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ خواتین دردزہ سے پریشان تھیں اور انہیں اسپتال جانے کے لئے کوئی بھی آٹو ٹیکسی نہیں مل رہی تھی۔ ان میں سے 10 کالز رات 11 بجے سے 5 بجے تک پی سی آر کو کالز موصول ہوئیں۔

کئی کالز ایسی تھی جن میں مریض کے گھر سے اسپتال تک فاصلہ 15 کلو میٹر سے زائد تھا۔ لیکن تمام کالز پر جاکر پی سی آر نے فوری طور پر خواتین کو ان اہلخانہ کے ساتھ اسپتال پہنچایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.