نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے غازی پور میں واقع واحد مذبح خانہ کو بند کردیا گیا ہے, اسے بند کرنے کے پیچھے مذبح خانہ میں آلودگی کو سبب بتایا گیا تھا حالانکہ صفائی کی ذمہ داری ایم سی ڈی کے تحت آتی ہے اس کے باوجود غازی پور کے مذبح خانہ کو بند کردیا گیا۔ اس پورے معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مذبح خانہ بند ہونے سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ Closure of the Slaughterhouse Will Leave Millions Unemployed
میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد قریشی نے بتایا کہ مذبح خانہ بند ہونے سے نہ صرف دکاندار بلکہ قصائی، مویشی پالنے والے کسان، اور کھال کے کاروبار سے منسلک افراد بھی متاثرین میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کی وجہ سے ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ارشد قریشی نے مزید کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے مذبح خانہ کو کھولنے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد اب اس معاملے کو سپریم کورٹ میں لیکر جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ Closure of the Slaughterhouse in Delhi
جمعیت القریش کے جنرل سیکرٹری عاقل قریشی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ دہلی میں 4 ہزار دکاندار بھینس کے گوشت کی تجارت کرتے ہیں جب کہ 6 ہزار دکاندار بکرے کے گوشت کا کاروبار کرتے ہیں اور جو مذبح خانے میں کام کرتے ہیں ان کی تعداد 10 ہزار ہے جو اس پابندی کے بعد متاثر ہوں گے۔ دہلی میٹ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ارشاد قریشی نے بتایا کہ روزانہ گوشت ہوٹلوں میں جاتا ہے اور تمام سفارتخانوں میں بھی گوشت یہاں سے جاتا ہے اگر مذبح خانہ اسی طرح بند رہا تو نہ صرف ان ہوٹلوں اور سفارتخانوں میں گوشت پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ دہلی کی عوام کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:
Ghazipur Slaughter House Shut Down: دہلی کا واحد مذبح خانہ کو بند کیوں کیا گیا؟ - Seals Illegal Meat Shops: دہلی کارپوریشن نے مبینہ غیر قانونی گوشت کی 17 دکانوں کو سیل کردیا