حج بیت اللہ 2023 کے لیے حجاج کرام کی روانگی کی مقررہ تاریخ 21 مئی 2023 کے قریب آنے کے ساتھ ہی حج سے منسلک مختلف سرگرمیوں کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ اس ضمن میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں نے دہلی ایمبار کیشن پوائنٹ سے سفر حج کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور مختلف چھ ریاستوں کے عازمین حج کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے عارضی قیام، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی سے متعلق انتظامات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اور بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی بھی حج کمیٹی میں موجود تھے۔چیئر پرسن کوثر جہاں نے ان کے تجربات سے استفادہ کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ حج امور و معاملات کے بہتر سے بہتر انتظامات کے لیے جلد ہی متعلقہ محکموں مثلا ریونیو، ایم سی ڈی، ڈوسب، دہلی جل بورڈ، دہلی پولیس، دہلی ٹرافک پولیس، فائر سروز کی میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عازمین حج کو ملک گیر پیمانے پر فراہم کی جانے والی مجموعی سہولیات پر اجتماعی تبادلہ خیال کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی تمام ریاستی حج کمیٹیوں کے چیئرمین اور افسران کا ایک مشاورتی اجتماع بھی منعقد کرنے کا ادارہ رکھتی ہیں۔ جس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی ملک کے دار الحکومت میں واقع ہونے اور ملک کے سب سے بڑے ایمبارکیشن پوائنٹ کی انتظام کا ریاستی حج کمیٹی ہونے کی وجہ سے مرکزی کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں:Delhi State Haj Committee بی جے پی کارکن کوثر جہاں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب