دہلی کے تیس ہزاری کورٹ کامپلکس میں ہفتہ کو دہلی پولیس اور وکلا کے تصادم کے واقعہ پر وکلا کی حمایت میں تمام عدالتوں کے کام کا وکلا نے بائیکاٹ کیا۔
ان وکلا نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی۔
تلنگانہ کے وکلا نے تلنگانہ ہائی کورٹ کے قریب ریلی نکالی اور وکلا کے ساتھ زیادتی کرنے والی پولیس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔
ان وکلا نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔