ETV Bharat / state

بی جے پی نے دہلی، چھتیس گڑھ اور منی پور میں بدلی کمان

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا خیال ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال ویشئے برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ویشیوں سے قابل ذکر ووٹ حاصل کیے تھے۔ آخر کار اس خیال کے مطابق ہی آدیش گپتا کا نام منتخب کیا گیا۔

منوج تیواری
منوج تیواری
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 11:30 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے پارٹی کی دہلی، چھتیس گڑھ اور منی پور یونٹوں کی کمان تبدیل کردی۔ دہلی میں آدیش گپتا کو رکن پارلیمان منوج تیواری کی جگہ ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہ معلومات یہاں دیں۔

چھتیس گڑھ میں قبائلی رہنما اور سابق مرکزی وزیر وشنو دیو سائی کو نیا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔ منی پور میں پروفیسر ایس ٹکیندر سنگھ کو بی جے پی کی کمان سونپی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہلی میں ریاستی صدر کے نام کے لئے پارٹی میں کئی دنوں سے غور و خوض چل رہات ھا۔ ذات پات کی مساوات کا خیال رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس بار پوروانچل سے کسی کو موقع نہیں ملے گا۔ پنجابی یا ویشئے برادری کا کوئی فرد صدر بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا خیال ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال ویشئے برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے ویشیوں سے قابل ذکر ووٹ حاصل کیے تھے۔ آخر کار اس خیال کے مطابق ہی آدیش گپتا کا نام منتخب کیا گیا۔

چھتیس گڑھ میں پچھلے لوک سبھا انتخابات کے وقت اس وقت کے بی جے پی صدر امت شاہ نے دھرم لال کوشک کو ہٹاکر وکرم اوسینڈی کا صدر مقرر کیا تھا۔ اوسنڈی کے دور میں لوک سبھا انتخابات کامیاب ہوئے لیکن بی جے پی اس کے نتیجے میں پنچایت اور بلدیاتی انتخابات میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی۔

بی جے پی کے صدر مسٹر نڈا نے چھتیس گڑھ کے جیش پور ضلع کی تحصیل کانسابیل کے ایک چھوٹے سے گاؤں بگیہ میں کسان پس منظر کے وشنو دیو سائی کو ریاستی بی جے پی کی کمان سونپی ہے۔ سائی 16 ویں لوک سبھا میں رائے گڑھ سیٹ سے منتخب ہوئے اور اسٹیل اور کانوں کے وزیر مملکت بنے۔ وہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ گزشتہ برس 17 ویں لوک سبھا کے انتخابات میں چھتیس گڑھ کی تمام 11 سیٹوں پر نئے چہرے کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تو مسٹر سائی کو بھی ٹکٹ نہیں ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.