ETV Bharat / state

Iftar Party in Shaheen Bagh: شاہین باغ کی افطار پارٹی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال - شاہین باغ میں منعقد افطار پارٹی سیاسی و ملی رہنماؤں کی شرکت

کانگریس پارٹی کے سینیئر رکن اورآل انڈیا پولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم نے کہا کہ حکومت کی شہ پر ملک میں ہندو مسلم کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن آج بھی امن پسند لوگ موجود ہیں جو تمام مذاہب میں بھائی چارگی اور اتحاد چاہتے ہیں اس کی مثال شاہین باغ میں منعقد افطار پارٹی سے سمجھی جاسکتی ہے۔Participation of Political and National Leaders in Iftar Party Held in Shaheen Bagh

افطارپارٹی
افطارپارٹی
author img

By

Published : May 2, 2022, 12:22 PM IST

نئی دہلی: شاہین باغ میں فرقہ وارانہ منافرت کو ختم کرنے اور بین مذاہب بھائی چارگی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہندو مسلمانوں نے ایک ساتھ مل کر ایک چھت کے نیچے افطاری کی۔ Participation of Political and National Leaders in Iftar Party Held in Shaheen Bagh۔ شاہین باغ کے گرین ٹریز پبلک اسکول میں منعقد افطار پارٹی میں سیاسی،سماجی اور ملی شخصیات کے ساتھ ساتھ اوکھلا اور بدر پور اسمبلی حلقے کے غیر مسلموں نے شرکت کرکے بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے ذریعہ پھیلائی جارہی نفرت کو ختم کرنے پر زور دیا۔

افطارپارٹی

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر رکن اور آل انڈیا پولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم نے کہا کہ حکومت کے شہ پر ملک میں ہندو مسلم کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن آج بھی امن پسند لوگ موجود ہیں جو تمام مذاہب میں بھائی چارگی اور اتحاد چاہتے ہیں اس کی مثال شاہین باغ میں منعقد افطار پارٹی۔ معروف سماجی کارکن ہدایت اللہ جینٹل نےکہا کہ مسلمانوں کے خلاف ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان چاہے کتنے منصوبے بنالیں وہ مسلمانوں کو ختم نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ بھائی چارگی کو فروغ دیا اور دیتا رہے گا، مسلمانوں کو اشتعال میں آنے کی ضرورت نہیں ہے، بیشک ہمیں ہزیمت کا سامنا ہے لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں،

انجینئر وسیم نے کہا کہ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے وقت میں مسلم نوجوانوں کو جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے، اور نہ ہی مایوس ہونے، بلکہ ہمیں بھائی چارگی کے لیے قدم آگے بڑھاتے رہنا چاہیے، جب ہم مشتعل نہیں ہوں گے تو سازش کرنے والوں کے حربے خود بخود ناکام ہوجائیں گے اور نفرت پھیلانے والے لوگ مایوس ہوکر بیٹھ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گرین ٹریز پبلک اسکول میں منعقد افطار پارٹی ایک مثال ہے۔ بدرپور اسمبلی حلقہ سے افطار پارٹی میں شامل ہونے آئے پرمود نے بتایا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کو چھپانے کے لیے بی جے پی ہندو مسلمانوں میں نفرت پھیلاکر اپنی کمی کو چھپانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے کی جتنی بھی کوشش کرلیں وہ اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ بدرپور اسمبلی حلقہ کے کانگریس کے جنرل سکریٹری انیرودھ نے کہا کہ ملک کے لیے مسلمانوں نے جو قربانی دی ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یہ نظر نہیں آتا کہ اشفاق اللہ خاں اور بہادر شاہ ظفر جیسے لوگوں نے ملک کے لیے قربانی دی اور آج اسی مسلمان کے خلاف سازش کی جارہی ہے اور نفرت پھیلایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام جیسے لوگوں نے اس ملک کو میزائل دیا اس ملک کی بھائی چارگی کو ختم کرکے بی جے پی اقتدار میں بنے رہنے کے لیے ہندو مسلمان کو لڑانا چاہتی ہے۔

افطار پارٹی کے آرگنائزر اور گرین ٹریز پبلک اسکول کے پرنسپل صفی الرحمن نے کہا کہ ملک کے نفرتی ماحول کے دوران رمضان المبارک میں افطار پارٹی کے ذریعہ سے ہندو مسلمان کے درمیان بھائی چارگی پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اس افطار پارٹی میں اوکھلا اور بدرپور اسمبلی حلقے کے معروف سیاسی، سماجی کارکن اور ملی شخصیات کے ساتھ ساتھ غیر مسلمانوں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.