قومی دارالحکومت دہلی میں ہوا کا معیار اب بھی بہت خراب ہے اور جمعہ کے روز دوپہر تک ایئر کوالٹی انڈیکس360 درج کیا گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں ہوا کے معیار میں تھوڑی بہتری تھی لیکن جمعہ سے ہوا کے معیار میں پھر سے کمی آ ئی ہے۔
اس کی وجہ ہواؤں کی رفتار میں کمی آنا بتایا جا رہا ہے جس سے آلودگی پھیلانے والے عناصر ماحول میں نچلی سطح تک ہی رہ جاتے ہیں آج صبح سے کم از کم درجہ حرارت 9.1 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا اورہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔ کم درجہ حرارت اور زیادہ نمی کی وجہ سے بھی ہوا کے معیار میں مزید گراوٹ آسکتی ہے۔
اطلاع کے مطابق صبح سیر پر گئے لوگوں نے سانس لینے میں تکلیف اور بے چینی کی شکایت کی تھی۔