ETV Bharat / state

دہلی: کورونا ٹیسٹ میں مزید اضافے پر زور

دارالحکومت دہلی میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے معاملات کے پیش نظر، دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یہاں پر کورونا ٹیسٹ میں اضافے پر زور دے رہی ہے۔ ریپڈ اینٹیجن کٹ سے ٹیسٹ میں مزید تیزی آئیگی۔

Tests with the Rapid Antigen Kit begin today
دہلی: کورونا ٹیسٹ میں مزید اضافے پر زور
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 12:22 PM IST

ضلع جنوب مغربی میں 44 ڈسپنسریوں میں کورونا کے جانچ کی سہولت ہوگی۔ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے ہر فرد کا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ فی دن یہاں 1000 لوگوں کی ٹیسٹنگ کا ہدف رکھا گیا ہے۔

بدھ کو منعقدہ اتھارٹی میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ضلعی کلکٹر راہل سنگھ نے کہا کہ اب انہیں ریپڈ اینٹیجن کٹ فراہم کی جارہی ہے۔ سی ڈی ایم او کو ہدایت دی گئی ہے کہ ضلع کی تمام ڈسپنسریوں پر نمونہ جمع کرنے کی سہولت ہوگی۔ کسی کو بھی کورونا سے متعلق امداد کے لیے متعلقہ میڈیکل آفیسر سے رابطہ کرنا ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو اسے نمونے کے لئے قریبی لیب میں بھیجا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی کنٹینمنٹ زون میں سختی برتنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ عام لوگوں تک معلومات پہنچانے اور ہر سطح پر انتظامات کو بہتر بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.