محکمہ موسمیات کے افسروں نے بتایا کہ کم از کم درجہ حرارت 25ڈگری سیلسیس درج کیاگیا،جو معمول سے دو ڈگری سیلسیس کم ہے۔صبح آٹھ بجے تک 21.6ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور نمی کی سطح 82 فیصد درج کی گئی۔
حکام کے مطابق دن میں بادل چھائے رہیں گے اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سیلسیس کے آس پاس برقرار رہےگا۔بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.8ڈگری سیلسیس رہا،جو کہ معمول سے تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔