ETV Bharat / state

اساتذہ گھر سے کام کریں، طلبہ آن لائن پڑھیں - اساتذہ کو 31 مارچ تک گھر سے ہی کام کرنے اور اسکول اور کالج کے طلبہ کو آن لائن پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کورونا کے پیش نظر کالج اوریونیورسٹی کے اساتذہ کو 31 مارچ تک گھر سے ہی کام کرنے اور اسکول اور کالج کے طلبہ کو آن لائن پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اساتذہ گھر سے کام کریں، طلبہ آن لائن پڑھیں

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 11:39 PM IST

مرکزی حکومت نے کورونا کے پیش نظر کالج اوریونیورسٹی کے اساتذہ کو 31 مارچ تک گھر سے ہی کام کرنے اور اسکول اور کالج کے طلبہ کو آن لائن پڑھنے کی اپیل کی ہے اور ہوسٹل میں رہنے والے طلبہ بالخصوص غیر ملکی طلبہ جو ہوسٹل میں مقیم ہیں‘ انھیں وہیں ٹھہرنے کی ہدایت دی ہے۔

انسانی وسائل کی وزارت کے سکریٹری امت کھرے نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن ، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی، مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ(سی بی ایس ای)، نیشنل اوپن اسکول اور دیگر تدریسی اداروں کو خط لکھ کر اپیل کی ہے۔

اساتذہ گھر سے کام کریں، طلبہ آن لائن پڑھیں
اساتذہ گھر سے کام کریں، طلبہ آن لائن پڑھیں
کھرے نے خط میں لکھا ہے کہ کورونا کے پیش نظر اسکول اور کالجوں کو 31 ما رچ تک بند کر دیا گیا ہے لہٰذا کالج کے اساتذہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ طلبہ کو آن لائن پڑھائیں اور کاپیاں گھر پر ہی چیک کریں۔ گھر پر تحقیقی کام کریں‘ مضامین وغیرہ لکھیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ(این سی ای آر ٹی)، مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) اور نیشنل نالج اوپن فنڈ نے ڈیجیٹل متن مواد کو بڑی تعداد میں تیار کیا ہے، اور وہ گوگل پلےاسٹور اور ان اداروں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں لہذا طلبہ ان کو ڈاؤن لوڈ کرکے پڑھ سکتے ہیں۔خط کے مطابق دیکشا اور ای پاٹھشالہ اور دیگر پورٹلز پر کئی ویڈیو اور آڈیو اور ای-اسباق مواد دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تعلیمی چینل بھی ہے ‘جن سے طالب علم 24 گھنٹے پڑھ سکتے ہیں۔ کالج کے اساتذہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان چھٹیوں میں اگلے سیمسٹر کے لیے میٹیریل اور نئے طرح کے سوال خط بھی تیار کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.