ETV Bharat / state

'ڈی یو میں آن لائن امتحان کے حمایت میں نہیں'

دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے پروفیسر ڈاکٹر کمار رام کرشن نے کہا کہ آن لائن کلاس کے دوران طلبا سے آن لائن امتحان کو لے کر فیڈبیک لی گئیں، جس میں تمام طلبا نے آن لائن امتحان کو لے کر اختلاف رائے ظاہر کیا۔

teacher and student opposing online exam in delhi university
ڈی یو میں آن لائن امتحان کے حمایت میں نہیں
author img

By

Published : May 10, 2020, 6:21 PM IST

ملک کی دارالحکومت دہلی میں واقع معروف ادارہ دہلی یونیورسٹی طلبا کا آن لائن امتحان لینے پر غور کر رہی ہے۔ وہیں، اساتذہ اور طلبہ دونوں آن لائن امتحان کی مخالفت کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں، اسی کو لے کر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کمار رام کرشن نے کہا کہ کوئی بھی طالب علم یا اساتذہ آن لائن امتحان کے حامی نہیں ہیں۔ نیز یہ بھی کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اس طرح کے تغلقی فرمان جاری کرکے ہمیں اس کی تعمیل کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہے۔

teacher and student opposing online exam in delhi university
ڈی یو کے پروفیسر ڈاکٹر کمار رام کرشن

وہیں، ڈی یو کے پروفیسر ڈاکٹر کمار رام کرشن نے کہا کہ آن لائن کلاس کے دوران طلبا سے آن لائن امتحان کو لے کر فیڈبیک لی گئیں، جس میں تمام طلبا نے آن لائن امتحان کو لے کر اختلاف رائے ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی یو میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ملک کے مختلف صوبوں سے آتے ہیں۔ اس وقت بہت سارے طلبا اپنے دور دراز گاؤں میں ہیں جہاں وہ انٹرنیٹ سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کلاس لینے سے قاصر ہیں۔ تو ساتھ ہی کچھ طلبا اتنے مالی طور پر بھی مالدار نہیں ہوتے ہیں کہ ان کے پاس اینڈرائیڈ فون موجود ہوں۔ اسی دوران، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایک طالب علم نے بتایا کہ یہاں حکومت نے صرف 2 جی انٹرنیٹ سہولت دی ہے، ایسی صورتحال میں وہ امتحان کیسے دے سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کا جو مسئلہ ہے وہ تو ہے ہی، ساتھ میں اساتذہ کے کے لیے بھی آن لائن امتحان لینا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک استاد اتنی بڑی تعداد میں گھر بیٹھے امتحان دے رہے طلبا کی شفافیت کو کیسے یقینی بنائے گا۔ کس کس طلبا کی حرکت پر نظر رکھ پائے گا کہ وہ نقل کر رہا ہے کہ نہیں۔ استاد تغلقی فرمان کو ماننے کا پابند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے امتحانات کا انعقاد صرف سسٹم کا مذاق اڑانا ہے۔ اگر انتظامیہ اتنی جلدی میں ہے تو تمام طلباء کو بغیر امتحان کے پاس کرنے کا اعلان کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو صورتحال معمول پر آنے تک انتظار کرنا چاہئے اور پھر امتحان لینا چاہئے۔ جب وباء قومی سطح کی ہو تو دہلی یونیورسٹی کے امتحان کو جلدی سے لینے سے باقی نظام میں جلد بازی نہیں ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کوئی بھی تغلقی فرمان جاری کر اساتذہ اور طلبا کو اس کی تعمیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.