ETV Bharat / state

Urdu Science Monthly Magazine Tajassus: تجسّس میگزین کی ڈوگری اور کشمیری میں اشاعت جلد

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 5:11 PM IST

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج قومی راجدھانی دہلی کے انو سندھان بھون میں وگیان پرسار کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں اردو سائنس کی ماہانہ میگزین تجسّس Urdu Science Monthly Magazine tajassus اور ہندی و انگریزی میں ڈریم 2047 کا باضابطہ طور پر اجراء کیا۔

تجسّس میگزین ڈوگری اور کشمیری میں جلد شائع ہوں گے

نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ Minister Science and Technology Dr. Jatinder Singh نے آج قومی راجدھانی دہلی کے انو سندھان بھون میں وگیان پرسار کی جانب سے منعقد پروگرام میں اردو سائنس کی ماہانہ میگزین تجسّس Magazine tajassus اور ہندی و انگریزی میں ڈریم 2047 کا باضابطہ طور پر اجراء کیا اور کہا کہ جلد ہی اس میگزین کو ڈوگری اور کشمیری کے علاوہ دیگر مقامی زبانوں میں بھی شائع کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ سے نوجوانوں میں سائنس کو فروغ دینے کے غرض سے مقامی زبانوں کے استعمال پر زور دیا ہے اور کہا کہ زبان رکاوٹ نہیں بلکہ ایک سہولت کار ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی Urdu Science Monthly Magazine Tajassus نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے یہ رسالہ تیار کیا ہے، انہوں نے کہا اس میگزینس کا اجراء مودی حکومت کی اہم اسکیمز جیسے آتم نربھر بھارت اور ڈیجیٹل انڈیا کی روشنی میں دیکھا جانا چاہیے۔

ویڈیو

وزیر اعظم مودی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 'قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں غریب بچوں کے لیے مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ "ہمارے ملک میں زبان کے حوالے سے بہت بڑی تقسیم ہے اور زبان کے اس پنجرے نے ایک بہت بڑے ٹیلنٹ کو باندھ دیا ہے۔ اگر مقامی زبان کے لوگ آگے آئیں گے تو ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جب روس، جاپان، جرمنی اور چین جیسے ترقی یافتہ ممالک اپنی مادری زبانوں میں بہترین سائنس لٹریچر اور پروجیکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔ تو بھارت کیوں نہیں، اس لیے بھارت نے بھی اپنی تمام مادری تمام زبانوں میں جدید سائنس اور ٹکنالوجی کو طلبا کے لیے فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس موقع پر ڈاکٹر ایس چندر شیکھر سکریٹری ڈی ایس ٹی، ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، پروفیسر فاروق احمد شاہ، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر، سری نگر کے وائس چانسلر اور ڈاکٹر نکول پراشر، ڈائرکٹر وگیان پرسار نے بھی پروگرام سے خطاب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.