ETV Bharat / state

T20 Blind World Cup 2022 بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مرکزی وزیر کھیل نے اعزاز سے نوازا

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں، خاص کر ہمارے دیویانگ ایتھلیٹس کو بہترین تعاون اور حمایت فراہم کرے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ٹیم کے ممبران کو مزید سپورٹ کریں گے۔ T20 Blind World Cup 2022

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مرکزی وزیر کھیل نے اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 2:28 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اعزاز سے نوازا۔ واضح رہے کہ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹیم نے گزشتہ ہفتے مسلسل تیسری بار نابینا افراد کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔ مرکزی وزیر کے ساتھ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت نسیت پرمانک، مہنتیش جی کے صدر کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ (سی اے بی آئی) کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل، سی اے بی آئی اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمارے تمام کھلاڑیوں، خاص کر ہمارے دیویانگ ایتھلیٹس کو بہترین تعاون اور حمایت فراہم کرے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ ٹیم کے ممبران کو مزید سپورٹ کریں گے۔ T20 World Cup 2022 winning Indian Blind Cricket team felicitated by Union Sports Minister

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مرکزی وزیر کھیل نے اعزاز سے نوازا
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مرکزی وزیر کھیل نے اعزاز سے نوازا

مزید پڑھیں:۔ Subhendu Mahato بنگال کے نابینا کرکٹر شبھندو مہتو بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں شامل

بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے اہل خانہ کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں سے وابستہ تمام خاندان کے افراد نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ اگر اہل خانہ کی حمایت نہ ہوتی تو زیادہ تر کھلاڑی بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتے۔ بھارتہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجے کمار ریڈی، جن کی ٹیم نے ہفتہ کو فائنل میں بنگلہ دیش کو 120 رنز سے شکست دی نے کہا کہ ہمیں مرکزی وزارت کھیل کا مسلسل تعاون اچھی کارکردگی دکھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ جیتنے کے پیچھے زبردست محنت ہوتی ہے اور بہت سی رکاوٹیں ہوتی ہیں، تاہم گراؤنڈ پر جانے کے بعد ہم اپنے بھارتی جھنڈے کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں نہیں سوچتے، ہم اب پانچ ورلڈ کپ جیت چکے ہیں اور مزید جیتنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 جیتنے والی بھارتی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 10 ریاستوں کے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ بھارتی ٹیم نے 2012 اور 2017 میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے شکست دی تھی۔ اب یہ تیسری جیت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.