لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہاجر مزدور اور بہت سارے لوگ اپنے گھر جانے کی حکومت سے مسلسل اپیل کر رہے تھے، اس دوران سونو سود ان کے لئے مدد گار بن کر آئے اور بہت سارے مہاجر مزدوروں کو گھروں تک پہنچانے کے لئے بسوں کا انتظام کیا۔
اب مددگار شخصیات میں ایک نیا نام شامل ہوگیا ہے، وہ اداکارہ سوارا بھاسکر کا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ٹویٹ کیا اور دہلی کے ایک شخص سے متعلق تفصیلات طلب کیں تاکہ وہ انہیں گھر پہنچا سکے۔
-
Pls send their names and contact details . https://t.co/gK2Iblykdh
— Swara Bhasker (@ReallySwara) May 28, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Pls send their names and contact details . https://t.co/gK2Iblykdh
— Swara Bhasker (@ReallySwara) May 28, 2020Pls send their names and contact details . https://t.co/gK2Iblykdh
— Swara Bhasker (@ReallySwara) May 28, 2020
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا، 'مہاجر مزدور اپنے گھر پہنچنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور میں آرام سے گھر بیٹھی ہوں، یہ سب دیکھ کر مجھے شرمندگی ہوئی۔ اس وجہ سے میں گھر سے باہر آئی اور مہاجر مزدوروں کی مدد کی۔'
واضح رہے کہ اس لاک ڈاؤن کا حقیقی ہیرو ثابت ہونے والے سونو سود نے حال ہی میں کیرالہ میں پھنسے 169 اوڑیہ لڑکیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ان کو گھر روانہ کیا گیا۔