ETV Bharat / state

Moon a Hindu Rashtra چاند کو ہندو راشٹر اور شیو شکتی پوائنٹ کو اس کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ

دائیں بازو کے ایک سخت گیر ہندو مذہبی رہنما چاہتے ہیں کہ چاند کی سطح پر غزوہ ہند یا جہاد شروع ہونے سے پہلے ہی بھارت کی پارلیمنٹ کو چاہیے کہ ایک قرارداد پاس کرکے چاند کو ہندو راشٹر اور شیو شکتی پوائنٹ کو اس کا دارالحکومت قرار دے دیں۔

swami-chakrapani-maharaj
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر، سوامی چکرپانی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2023, 6:01 PM IST

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر، سوامی چکرپانی

نئی دہلی: دائیں بازو کا ایک کارکن سوامی چکرپانی چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چاند کو ہندو راشٹر اور شیو شکتی پوائنٹ کو اس کا دارالحکومت قرار دے دیں قبل اس کے کہ وہاں پر کسی دوسرے نظریے کے لوگ جہاد شروع کردیں۔ اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے صدر، سوامی چکرپانی نے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی کو چندریان-3 کی کامیابی اور لینڈنگ کے مقام کو شیوشکتی کا نام دینے کے لیے مبارکباد دی ہے، چکرپانی نے کہا کہ اس سے پہلے کہ کسی دوسرے نظریے کے لوگ چاند کو غزوہ ہند میں بدل دیں، ہمیں پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پاس کرنے کے بعد چاند کو ہندو راشٹر کے طور پر اعلان کرنا چاہیے اور ہمیں شیو شکتی پوائنٹ کو اس کا دارالحکومت بنانا چاہیے۔

اپنی فرقہ وارانہ عصبیت کے لیے مشہور سوامی نے مزید کہا کہ "اس سے پہلے کہ کوئی دوسرا شخص چاند پر جائے اور جہاد کرے اور اسلامی بنیاد پرستی اور دہشت گردی کو پھیلائے، چاند کو ہندو سناتن راشٹر قرار دیا جانا چاہیے جس کا دارالحکومت شیو شکتی پوائنٹ ہو۔ انہوں نے کہا کہ چاند بھگوان شیو کے سر پر بیٹھا ہے اور ہم اسے چندا ماما کے نام سے پکارتے ہیں۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ چاند خالص رہے اور اسے ہندو راشٹر قرار دیا جائے۔ پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ کو اس کے لیے قراردادیں پاس کرنی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پی ایم مودی نے 26 اگست کو اعلان کیا تھا کہ چندریان 3 کے چاند پر لینڈنگ اسپاٹ کا نام شیو شکتی پوائنٹ ہوگا اور 23 اگست کو 'قومی خلائی دن' کے طور پر منایا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 23 اگست کو انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے غیر دریافت شدہ چاند کے جنوبی قطب پر چندریان تھری کی کامیاب سافٹ لینڈنگ کرا کر تاریخ رقم کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.