دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل۔3 پر ایک مشتبہ بیگ ملنے سے کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس بیگ سے سکیورٹی ایجنسوں کو آر ڈی ایکس ملنے کی خبر ہے۔
مشتبہ بیگ ملنے کی اطلاع کے فوراً بعد پولیس نے بیگ کو قبضے میں لے لیا، حالانکہ، سی آئی ایس ایف نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
جس کے بعد ڈاگ' گائڈ' سے سامان کی جانچ بھی کرائی گئی، اس میں بھی دھماکہ کے لیے مثبت اشارے بھی ملی۔ فوراً بی ڈی ڈی ایس ٹیم کو بلایا گیا اور علاقے کوکورڈن، آف کیا گیا۔ سکیورٹی کو دھیان میں رکھتے ہوئے گاڑیوں اور مسافروں کی آمد ورفت پر روک لگادی گئی ہے۔
رات تقریباً 1.30 بجے بی ڈی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچی اور ایس او پی کے مطابق کام کیا گیا۔ بی ڈی ڈی ایس ٹیم نے مذکورہ بیگ کے ایکسرے فوٹو لیے جو واضح نہیں تھے۔
اس کےبعد سامان کو 2.55 بجے تھرڈ کنٹینر وہیکل (ٹی سی وی) کی مدد سے آئیسولیشن ایریا میں کولنگ پٹ پر لےجایا گیا۔ بعد میں اسی آئی ایس ایف نے آنے والے علاقے کی پوری تلاشی لی اور مناسب کارروائی کی گئی۔ تلاشی پوری ہونے کے بعد مسافروں اور گاڑیوں کی آمدورفت 3.30 منٹ پر شروع کردی گئی۔